Inquilab Logo

یوپی کے سابق وزیر گائتری پرجاپتی کو عمر قید

Updated: November 13, 2021, 10:04 AM IST | Jilani Khan | Lucknow

آبروریزی کیس میں سماجوادی لیڈر کے ۲؍ساتھیوں کو بھی تاحیات قید اور جرمانہ

Prajapati talking to media after the court decision. (PTI)
عدالت کے فیصلے کے بعد پرجاپتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ (پی ٹی آئی)

سماجوادی حکومت میں کابینی وزیر رہ چکے گائتری پرجا پتی کو عدالت نے اجتماعی عصمت دری معاملے میں جمعہ کوعمر قید کی سزا سنائی ۔ اسی معاملے میں ان کے معاونین کو بھی تا حیات قید کی سزا سنائی گئی ہے۔انہیں ایک عورت کی اجتماعی عصمت دری اوراس کی نابالغ بیٹی کی آبروریزی کی کوشش کا مجرم پایاگیا ہے۔ معاملے میں گرفتار دیگر چار کو عدالت نے ثبوتوں کےفقدان کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔
  گائتری کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بالکل غلط ہے ،جو حکومتی دبائو میں دیا گیا ہے۔وہ اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔جمعہ کو اسپیشل ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ نے  پرجاپتی کو عمر قید  سناتے ہوئے ان کے  معاونین آشیش شکلا اور اشوک تیواری کو بھی عمر قید کی سزا  سنائی ۔ تینوں پر دو۔دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔تاہم، کورٹ نےانہی معاملوں میں ان کے ساتھ جیل میں بند چندر پال، روپیشور عرف روپیش، وکاس ورمااورامریندر سنگھ عرف پنٹو کو ثبوتوں کے فقدان کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔ان چاروں کو جمعرات کی رات ہی ضلع جیل، لکھنؤ سے رہا کردیا گیا۔یہ فیصلہ خصوصی جج پون کمار نے  سنایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK