Inquilab Logo

ترشا-گایتری اور لکشیا کامیاب، پی وی سندھو کی شکست

Updated: January 18, 2023, 11:55 AM IST | New Delhi

ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی خواتین کی ڈبلز جوڑی نے منگل کو پہلے مرحلے کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مارگوٹ لیمبرٹ اور این ٹران کی فرانسیسی جوڑی کو شکست دے کر انڈیا اوپن۲۰۲۳ء کے دوسرے مرحلے میں داخلہ حاصل کر لیا۔ا

Lakshya Sen in action; (PTI)
لکشیا سین ایکشن میں ;(پی ٹی آئی )

 ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی خواتین کی ڈبلز جوڑی نے منگل کو پہلے مرحلے کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مارگوٹ لیمبرٹ اور این ٹران کی فرانسیسی جوڑی کو شکست دے کر انڈیا اوپن۲۰۲۳ء کے دوسرے مرحلے میں داخلہ حاصل کر لیا۔ایک گھنٹہ۲۶؍منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں تریشا گایتری نے لیمبرٹ-ٹران کو۲۰۔۲۲،۲۱۔۱۷، ۱۸۔۲۱؍ سے شکست دی۔دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو تھائی لینڈ کی سوپانیڈا کیتھونگ کے خلاف پہلے مرحلے میں ہار گئیں۔ کیتھونگ نے سندھو کو ۴۵؍منٹ میں سیدھے گیمز میں۱۴۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍سے شکست دی۔ سندھو، جو تقریباً ۵؍ ماہ کے وقفے کے بعد کورٹ پر لوٹی تھیں، گزشتہ ہفتے ملائیشیا اوپن کے پہلے مرحلے میں کیرولینا مارن سے بھی ہار گئی تھیں۔  دریں اثنا نوجوان ہندوستانی سنسنی خیز کھلاڑی لکشیا سین نے مردوں کے سنگلز کے یکطرفہ مقابلے میں اپنے ہم وطن ایچ ایس پرنئے کو۱۴۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍سے شکست دی۔ صرف۴۵؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے پہلے گیم میں لکشیا نے۳۔۱۱؍ کی برتری حاصل کی اور پرنئے پر دباؤ ڈالا۔ پرنئے نے وقفے کے بعد کچھ اچھے شاٹس کھیل کر واپس آنے کی کوشش کی لیکن لکشیا نے میچ۱۴۔۲۱؍  سے جیت لیا۔دوسری طرف، ساتوکسایراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی  ڈبلز جوڑی نے اسکاٹ لینڈ کے کرسٹوفر  اور میتھیو گریملی کو۱۳۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍ سے شکست دی  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK