Inquilab Logo

لوک عدالت میں تھانے کے ۴۸؍ ہزار ۹۸۸ ؍ مقدمات نمٹائے گئے

Updated: February 18, 2023, 8:57 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

تھانے ضلع کے لیگل سروسیز اتھاریٹی نے بتایا کہ عدالتوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے لوک عدالت کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے

Thane District Legal Services Authority Secretary Ishwar Suryavanshi giving details.
تھانے ضلع کے لیگل سروسیز اتھاریٹی کے سیکریٹری ایشور سوریہ ونشی تفصیلات بتاتے ہوئے۔

قومی لوک عدالت کے دوران تھانے ضلع کے کل۴۸؍ ہزار ۹۸۸؍ مقدمات نمٹائے گئے۔  ان میں عدالت میں زیر سماعت ۲۰ ؍ہزار ۱۹۰؍ معاملات  جبکہ ۲۸ ؍ہزار ۷۹۸؍    لیٹی گیشن تھے۔ ان میں گھریلو تنازعات، موٹرایکسیڈنٹ ، بینک سے متعلق ‌معاملات اور   چوری وغیرہ کے کچھ مقدمے شامل  ہیں۔ لوک عدالت میں موٹرایکسیڈنٹ کے ۴۰۲؍  معاملات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرین کو ۳۵؍ کروڑ۷؍ لاکھ ۲۰ ؍ ہزار ۹۲۶؍روپے بطورہرجانہ دلوائے گئے ۔  
سال میں ۴؍ مرتبہ ہر ضلع میں
 لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جاتا ہے
 تھانے ضلع کے لیگل سروسیز اتھاریٹی کے سیکریٹری ایشور سوریہ ونشی  نے گزشتہ دنوں تھانے سیشن کورٹ کے احاطے میں واقع فیملی کورٹ میں واقع اپنے آفس میںمنعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’’عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کا  بوجھ کم کرنے کیلئے لوک عدالت کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ سال میں۴؍ مرتبہ ہر ضلع میں لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تھانے ضلع میں ۱۱؍ فروری کو لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ۵۰ ؍ہزار زیر سماعت  مقدمات میں سے ۲۰ ؍ ہزار ۱۹۰ ؍معاملات فریقین کی رضامندی سے ختم کئے گئے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید  بتایا کہ ’’لوک عدالت کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں فیصلہ آنے پر کورٹ فیس درخواست گزار کو واپس کر دی جاتی ہے اور لوک عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ،اس کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ۔‘‘
موٹرایکسیڈنٹ   کے ۴۰۲؍معاملات حل کئے گئے
 گزشتہ لوک عدالت کے بارے میں افسر  نے بتایا کہ  اس میںکل۴۰۲؍موٹر حادثات کے مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انشورنس کمپنیوں کے تعاون سے کل ۳۵ ؍کروڑ۷؍ لاکھ ۲۰ ؍ہزار ۹۲۶؍ روپے ہرجانہ دلوایا گیا    ۔ان میں تھانے کوارٹرز کے احاطے میں ۳۱۷ ؍کیس شامل ہیں جن میں ۲۶ ؍ کروڑ ۲۵ ؍لاکھ ۶۵ ؍ہزار  روپے متاثرین کو دلوائے گئے  ۔
 موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل، تھانے کے مزید زیر التوا مقدمات میں متوفیوں کے ورثاء کو زیادہ سے زیادہ  معاوضے کی منظوری کیلئے  پی ایس وٹھلانی، ڈسٹرکٹ جج ۳، تھانے، ڈاکٹر آر آر ٹیہرا، ڈسٹرکٹ جج۶،تھانے اور ایس بی کچرے، ڈسٹرکٹ جج ۲، کلیان نے پینل کے سربراہ کی حیثیت سے خصوصی کوششیں کیں۔
جیل میں قید۴۰؍ افراد کے مقدموں کا فیصلہ 
 لیگل سروسیز اتھاریٹی کے سیکریٹری ایشور سوریہ ونشی    نے کہا کہ ’’کئی ایسے افراد ہوتے ہوئے جو مختلف الزامات کی وجہ سے جیلوں میں قید  ہیں،   ان پر مقدمہ درج کر کے انہیں جیل میں بھیج دیاجاتا ہے لیکن ان کے مقدمہ کی عدالت میں  سماعت شروع نہیں ہوتی اور کئی قیدیوں کے مقدمے کا فیصلہ بھی نہیں ہوپاتا۔ گزشتہ لوک عدالت میں مختلف مقدمات میں جیل میں قید ۴۰؍ افراد کے معاملات کو بھی نمٹایا گیا  ۔‘‘
اگلی لوک عدالت ۳۰ ؍ اپریل کو
 ایشور سوریہ ونشی نے   یہ بھی بتایا کہ اگلی لوک عدالت ۳۰؍ اپریل کو منعقد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کیلئے لوگ  ہیلپ لائن ‌نمبر  ۸۵۹۱۹۰۳۶۰۴؍ پر  رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔  

lok adalat Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK