Inquilab Logo

کلیان اور ڈومبیولی میں۳؍ دن میں پٹاخوں کا ۱۴ ؍ٹن کچرا جمع

Updated: November 16, 2023, 9:11 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

شہری انتظامیہ اور مختلف ماحول دوست تنظیموں کی پٹاخوں سے پاک دیوالی منانے کی اپیل کا کوئی خاص اثر کلیان اور ڈومبیولی میں نظر نہیں آیا۔

An employee of the Municipal Corporation is cleaning the garbage.
میونسپل کارپوریشن کا ایک ملازم کچرا صاف کررہا ہے۔

شہری انتظامیہ اور مختلف ماحول دوست تنظیموں کی  پٹاخوں سے پاک دیوالی منانے کی اپیل کا کوئی خاص اثر کلیان اور ڈومبیولی میں نظر نہیں آیا۔پٹاخوں سے پاک دیوالی منانے کی اپیل کے باوجود شہریوں نے تہوار کے تین دن وقت کی پابندی کے بغیر زبردست آتش بازی کی جس کے نتیجے میں محکمہ  سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے سڑکوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے پٹاخوں کا۱۴ ؍ٹن کچرا جمع کیا۔پٹاخے پھوڑنے سے ۸ ؍ٹن کاغذی اور  ۶ ؍ٹن پٹاخوں کے اوپر لگے پلاسٹک  کے ریپر ٬ جمع کئے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر  ۱۴ ؍ٹن کچرا جمع کیا گیا۔گزشتہ جمعہ سے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی  دیوالی تعطیل شروع ہوگئی تھی۔صفائی ملازمین چھٹی کے سبب کام پر نہیں آت تو پٹاخوں کا کچرا سڑکوں پر یوں ہی پڑا رہتا۔ یہ سوچ کر ڈپٹی میونسپل کمشنر اتل پاٹل نے تعطیلات کی مناسب  منصوبہ بندی کرکے ملازمین کو دیوالی کے تینوں  دن کام پر آنے کی ہدایت جاری کی تھی جس کے نتیجہ میں صفائی ملازمین نے بلا ناغہ سڑکوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے پٹاخوں کا کچرا جمع کیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی میونسپل کمشنر اتل پاٹل نے بتایا کہ دیوالی کے تین دن میں سب سے زیادہ پٹاخوں کا کچرا جمع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ اور محکمہ پولیس نے شہریوں سے رات ۸ ؍سے ۱۰ ؍بجے کے درمیان پٹاخے پھوڑنے کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے اس اپیل کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا اور شہریوں نے وقت کی پابندی   کے بغیر آتش بازی کی جس سے فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ  اور بڑی مقدار میں کچرا بھی جمع ہوا۔

dombivli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK