Inquilab Logo Happiest Places to Work

اٹلی میں جی سیون سربراہی اجلاس کا آغاز

Updated: June 14, 2024, 11:03 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

گروپ سیون میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔ میزبان ملک نے ۱۱؍ترقی پزیر ممالک کو اجلاس میں مدعو کیا ہے۔

The Prime Minister of Italy, the host of the G7, along with the heads of member states. Photo: INN
جی سیون کی میزبان اٹلی کی وزیراعظم رکن ممالک کے سربراہان کیساتھ۔ تصویر : آئی این این

 جی۷؍ سربراہی اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں  شرکت کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کو میزبان ملک اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے مہمانوں  کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نریندرمودی بھی ہندوستان کی نمائندگی کیلئے اٹلی روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس۱۳؍ سے ۱۵؍ جون تک اٹلی کے علاقے اپولیا میں ہوگا۔جس میں  روس یوکرین جنگ، غزہ پر اسرائیلی حملے جیسے موضوعات گفتگو کے اہم ایجنڈے میں شامل ہوں  گے۔ قابل ذکر ہے کہ جی سیون(گروپ آف سیون) میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔ اٹلی جی سیون کی موجودہ صدارت سنبھال رہا ہے اور اسی حیثیت سے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ

روایت کے مطابق، میزبان ملک کی طرف سے کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو سربراہی اجلاس میں مدعو کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اٹلی نے ہندوستان کے علاوہ، افریقہ، جنوبی امریکہ اور ہند-بحرالکاہل خطے کے۱۱؍ ترقی پزیر ممالک کے سربراہوں کواجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے۔ 
سعودی عرب کے وزیراعظم جی۷؍سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
 ریاض (ایجنسی): سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اٹلی میں ہونے والے جی۷؍ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بدھ کو بتایا کہ اطالوی وزیر اعظم میلونی کو بھیجے گئے ایک پیغام میں، سعودی وزیر اعظم نے سربراہی اجلاس کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حج سیزن کی نگرانی سے متعلق اسباب کی وجہ سے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK