Inquilab Logo

مالونی کے علامہ شبلی نعمانی گارڈن کے سامنے کچرے کا انبار

Updated: February 18, 2023, 9:16 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

بدبو اورتعفن سے مکینوں اورراہ گیروں کاچلنا دشوار، عام آدمی پارٹی نے بی ایم سی میں شکایت کی،سابق کارپوریٹر کی صفائی کی یقین دہانی

A pile of garbage can be seen in front of Allama Shibli Naumani Garden in Maloni. (Photo: Inqlab)
مالونی میںعلامہ شبلی نعمانی گارڈن کے سامنے کوڑے کرکٹ کا ڈھیر دیکھا جاسکتاہے۔(تصویر:انقلاب)

مالونی کے علامہ شبلی نعمانی گارڈن ،ہیم گری بلڈنگ (اعظمی نگر) کے سامنے کچرے کا انبار ہے۔ اس کی وجہ سے بدبواورتعفن سے مکینوں اور راہ گیروں کاچلنا دشوار ہے۔ یہاں کھیل کود کا کوئی بڑا میدان نہیںہے بلکہ یہی چھوٹا سا میدان نماگارڈن ہے لیکن گندگی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔
لوگوں کی زبانی 
 اسحاق دانش کی دکان اس کے بالکل سامنے ہے،انہوںنے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتےہوئےکہاکہ ’’ تقریباً ۲۰؍ دن سے کچرا پڑا ہواہے،اٹھائے نہ جانےکے سبب مزیدسڑ گیا ہے جس سےبدبو میںاضافہ ہوگیا ہے۔بی ایم سی کی جانب سےچھوٹی گاڑی لائی جاتی ہے ،عملہ تھوڑا کچرالےکر خانہ پُری کرکے چلا جاتاہے۔بڑی گاڑی اس لئے نہیںآرہی ہےکہ روڈ کاکام چل رہا ہے۔لیکن چھوٹی گاڑی کے ذریعے ایک سے زائد چکرمیںکچرا اٹھوایا جاسکتاہےجو نہیںکیا جارہا ہے۔‘‘
ہم نے بی ایم سی میںتحریری شکایت کی 
 سینٹ میتھیو انگلش اسکول کی ذمہ دار اور عام آدمی پارٹی کی مقامی یونٹ کی عہدیدار لارزی ڈیسوزا نے بتایاکہ ’’انہوںنے بی ایم سی میں تحریری شکایت کی ہے ا ورلکھا ہے کہ کچرے کے ڈھیرسےعام آدمی کا چلنا دشوار ہے ، لوگ ناک پر رومال رکھ کرگزرتے ہیں، روڈ پرکچرا ڈمپنگ گراؤنڈجیساہوگیاہے،اس سے لوگوں کو فوراً نجات دی جائے ۔‘‘ انہوںنے خط کی کاپی مہیا کرواتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’اگرفوری طور پر صفائی نہ کروائی گئی تو میں یہاں بینر لگاؤں گی اور پی نارتھ میںبی ایم سی افسران سے ملاقات بھی کروں گی۔‘‘ 
 ۲؍دن پہلے ۸؍ گاڑی کچرا اٹھایا گیا ہے:کارپوریٹر
 سابق مقامی کارپوریٹروریندر چودھری سے پوچھنے، انہیں مسئلہ بتانے اورکچرے کے ڈھیر کی تصویر بھیجنےپران کا کہنا تھا کہ ’’ابھی ۲؍دن قبل ۸؍ گاڑی کچرا اٹھوایا گیا ہے۔ اس پرنمائندے نے کہاکہ اب بھی ۲۰؍ گاڑی وہاںجمع ہے توانہوں نے کہاکہ اتنا نہیںہےکم ہے ،اس کی تصویر بھیجئے۔‘‘ وریندر چودھری نے یہ بھی کہا کہ ’’یہاں روڈکاکام جاری ہے اس لئے کچرے کی بڑی گاڑی آنے کاراستہ نہیںہے چھوٹی گاڑی سے کچرا اٹھوایاجارہا ہے۔‘‘ انہوںنے مزیدکہا کہ ’’جمع کچرا بھی بلاتاخیر اٹھوایا جائے گا ۔‘‘

malad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK