راشٹریہ علماء کونسل کے ریاستی نائب صدر کے مطالبے پرتلاٹھی اورمحکمہ جنگلات نے مشترکہ سروے کیا۔ رپورٹ ۲؍دن بعد دی جائے گی
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 10:55 PM IST | Mumbai
راشٹریہ علماء کونسل کے ریاستی نائب صدر کے مطالبے پرتلاٹھی اورمحکمہ جنگلات نے مشترکہ سروے کیا۔ رپورٹ ۲؍دن بعد دی جائے گی
یہاں ایورشائن بریج بائیکرس کے لئے بند کئے جانے کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے بعد اب اس تعلق سے مہاراشٹر راشٹریہ علماء کونسل کے نائب صدر شان الحسن سید کی شکایت پر تلاٹھی اور محکمہ جنگلات نے گزشتہ روزمشترکہ سروے کیا۔ اس سروے کی رپورٹ ۲؍ دن بعد کلکٹر کو پیش کی جائے گی پھر کلکٹر کے توسط سے شکایت کنندہ کو بھی دی جائے گی۔
اس بارے میں شان الحسن سید نےنمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ انہوں نے اس تعلق سے شکایت کی تھی اورسروے کا مطالبہ کیاتھا۔سروے کے دوران افسران نے بتایا کہ یہ جگہ سی آر زیڈ کے تحت آتی ہے اور۲۰۰۵ء اور ۲۰۱۸ء کی سابقہ رپورٹس کے مطابق یہاں مینگروز تھا جو اب ختم ہوگیا ہے، اس پرسوال قائم کیاجارہا ہے کہ یہ کیوں اورکیسے ختم ہوا؟ اس کی جواب دہی کس کی ہے؟ان کا کہنا ہےکہ ’’بریج سے متصل اسی سی آرزیڈ پلاٹ کو سنگم ڈیولپر نے ڈیولپ کرنے کےلئے حکومت سے مانگا ہے۔‘‘ انہوں نےیہ بھی کہا کہ ’’یہی زمین بنیادی وجہ ہے جس کےسبب بریج کو سازش کے تحت بند کیا گیا ہے تاکہ زمین پرقبضہ کرنے میںآسانی ہو مگر ہم سب سیاستدانوں اورملی بھگت میںشامل بی ایم سی ،کلکٹر اوردیگرشعبوں کے افسران کے خلاف لڑیںگے اورکامیابی حاصل کریںگے۔‘‘ انہوںنے مزیدکہاکہ’’ رپورٹ مل جانے کے بعد اگلا قدم اٹھایا جائے گا اور عوام کوراستے کا ان کا حق دلانے کی کوشش جاری رہے گی۔‘‘