Inquilab Logo

نوی ممبئی کی گائتری دیوی، میونسپل اسکولوں میں اول مقام پر

Updated: June 03, 2023, 2:57 PM IST | Navi Mumbai

نوی ممبئی کی طالبہ گائتری دیوی منوج کمار نے ۹۳ء۸۰؍ فیصد سےاول مقام حاصل کیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

 امسال نوی ممبئی کے میونسپل اسکولوں کا رزلٹ ۹۱ء۹۶؍ فیصد رہا ۔ نوی ممبئی کے رباڈا میونسپل اسکول کی طالبہ گائتری دیوی منوج کمار نے نوی ممبئی مونسپل کارپوریشن میں ایس ایس سی میں ۹۳ء۸۰؍ فیصد سے اول مقام حاصل کیا۔علاوہ ازیں کوپر کھیرانے کے این این ایم سی اسکول نمبر ۱۰۶؍ کی طالبہ تنو جا پوپٹ پاٹل اور رباڈا کے این این ایم سی اسکول ہندی میڈیم اسکول نمبر ۱۰۴؍ کے طالب علم پون کمار شنکر یادو نے ۹۳ء۴۰ ؍فیصد حاصل کرکے دوم مقام حاصل کیا ہے۔ این ایم ایم سی رباڈا ہندی میڈیم اسکول نمبر ۱۰۴؍اور این ایم ایم سی کوپر کھیرانےاسکول نمبر ۱۰۶؍ کے طالب علم نیتو لال چند یادو اور بھاگیہ شری اشوک ساونت نے ۹۳ء۲۰؍ فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ۲۰۰۶ء سے نوی ممبئی کے میونسپل اسکولوں کے ایس ایس سی کے نتائج ہر سال بہتر ہورہے ہیں۔امسال ۲۱؍ میونسپل اسکولوں کے ۲؍ ہزار ۵۷۵؍ طلبہ نے ایس ایس سی میں شرکت کی تھی۔ محکمہ تعلیم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایف وائے جےسی کے داخلہ کی کارروائی اگست تک مکمل کر لی جائے گی ۔ پہلے کیپ راؤنڈ کے بعد ایف وائے جے سی کے داخلہ کی کارروائی کا آغاز ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں جون ۳؍ تا ۱۲؍ جون مارکس شیٹ ویریفکیشن کیلئے دیئے جاسکتے ہیں۔ ویریفکیشن کیلئے ۵۰؍ روپے فیس ادا کرنی ہوگی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK