• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

باندرہ اور جوہوعلاقوں کے پولنگ بوتھوں پرفلم اسٹاروں نے حق رائے دہی کااستعمال کیا

Updated: May 21, 2024, 10:10 AM IST | Agency | Mumbai

امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے کمار، ایشوریہ رائے، دھرمیندر، پریم چوپڑہ، شوبھاکھوٹے، ہیمامالنی، جیابچن اور دیگر مشہورفلمی شخصیات نے پیر کو ووٹ دیا۔

Shah Rukh Khan leaving the polling center with his family. Photo: Shadab Khan, Atal Kamble and Sameer Markande
شاہ رخ خان اہل خانہ کے ساتھ پولنگ سینٹر سے نکلتے ہوئے۔تصویر: شاداب خان ،اتل کامبلے اور سمیرمارکنڈے

امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے کمار، ایشوریہ رائے، دھرمیندر، پریم چوپڑہ، شوبھاکھوٹے، ہیمامالنی، جیابچن اور دیگر مشہورفلمی شخصیات نے پیر کو ووٹ دیا۔ ۸۱؍ سالہ امیتابھ بچن اور۷۶؍سالہ جیابچن نے جوہو علاقے کے پولنگ بوتھ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ان کی بہو ایشوریہ رائے بچن جو ہاتھ کی چوٹ کا علاج کر وارہی ہیں اور ابھی کانز فلم فیسٹیول کے سفر سے واپس آئی ہیں، کو بھی پولنگ بوتھ پر دیکھا گیا۔ عامر خان اورسابق اہلیہ کرن راؤ باندرہ میں پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد کیمروں کے سامنے پوز دیتے نظر آئے۔ اداکار نے لوگوں سے بھی زور دیا کہ وہ باہر آئیں اور ووٹ ڈالیں۔ 

  امیتابھ بچن۔

ایشوریہ رائے بچن۔

عامرخان اپنی سابق اہلیہ کرن راؤکےہمراہ۔

 شاہ رخ خان، اہلیہ گوری، بیٹا آرین، بیٹی سہانا اور چھوٹے بیٹے ابرام کی بھی باندرہ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی تصویر اتاری گئی۔ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ نے بھی ووٹدیا۔ رنبیر کپور نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی سیاہی والی انگلی دکھائی۔ رنویرسنگھ اور دپیکاپڈوکون نے باندرہ کے ایک پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ باندرہ مغرب کے ایک پولنگ اسٹیشن پرفرحان اختر کے ساتھ ان کی بہن فلمساز زویا اختر اور والدہ ہنی ایرانی نے بھی ووٹ دیا۔ اداکارہ ہیما مالنی، جو متھرا لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کی امیدوار ہیں، نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ووٹرس کا ٹرن آؤٹ اچھا رہے گا۔ ۸۸؍ سالہ دھرمیندر نے کہاکہ وہ (ووٹر) جانتے ہیں کہ ایک اچھا ہندوستانی شہری کیسے بننا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ہندوستان کو کس طرح بلندیوں تک لے جانا ہے، اور وہ جانتے ہیں کہ اس کیلئے کیسے اور کیا کرنا ہے۔