• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلسطین اسرائیل تنازع: اسرائیلی فوجی نے قرآن کریم کا نسخہ نذرِ آتش کیا

Updated: May 23, 2024, 9:06 PM IST | Jerusalem

غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں اسے قرآن کریم کا نسخہ نذرِآتش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں اسرائیل نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تاہم، اس نے کسی بھی فوجی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں اسے قرآن مجید کے نسخے کو نذرِ آتش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو، جسے اسرائیلی آرمی ریڈیو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی جس کا نام اشاک بزناہ ہے، قرآن کریم کا نسخہ جلا رہا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے کہ اس نے یہ مذموم حرکت کب اور کہاں کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: میانمار:روہنگیا اداروں کی نقل مکانی روکنے کیلئے عالمی برادری سے کارروائی کی اپیل

بروڈکاسٹر کے مطابق اسرائیلی فوج نےاس معاملے میں تفتیش شروع کی ہے۔ خیال رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوجی مسلسل ایسے ویڈیو پوسٹ کر رہے ہیں جن میں انہیں لوٹتے ، جلاتے ، گھروں کو تباہ کرتے ، حراستی قیدیوں پر حملہ کرتے اور دیواروں پر نفرت آمیز پیغام لکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرائیل نے اپنے فوجیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جبکہ صرف اتنا کہا کہ فوجیوں کی حرکت فوج کے اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کولمبیا: صدر گستاو پیٹرو کا فلسطین کے شہر راملہ میں سفارت خانہ کھولنے کا حکم

غزہ میں اسرائیلی تباہی
خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۵؍ ہزار ۶۰۰؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔یو این، عالمی برادری اور دیگر ممالک کی اپیل کے باوجود اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK