Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیل نے رفح سرحد تک اقوام متحدہ کی رسائی ناممکن بنا دی : او سی ایچ اے

Updated: May 07, 2024, 8:12 PM IST | Jerusalem

او سی ایچ اے نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایجنسی کیلئے رفح سرحد تک رسائی کوناممکن بنا دیا ہے۔ جینس لارکے، جو او سی ایچ اے کے ترجمان ہیں، نے کہا کہ محصور فلسطینی خطے میں انسانی آپریشن انجام دینے کیلئے صرف ایک دن کا ایندھن ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ فی الحال کوئی عملہ یا سامان اندر یا باہر نہیں جائے گا۔

UNRWA workers distributing aid. Image: X
یو این آر ڈبلیو اے کے کارکنان امدا د تقسیم کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل انتظامیہ نے رفح سرحد سے ایجنسی کی رسائی کو ناممکن بنا دیا ہے جو غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے اہم داخلی دروازہ ہے۔ جینس لارکے، جو او سی ایچ اے کے ترجمان ہیں، نے کہا کہ محصور فلسطینی خطے میں انسانی آپریشن انجام دینے کیلئے صرف ایک دن کا ایندھن موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال رفح سرحد پر کوئی موجود نہیں کیونکہ سی او جی اے ٹی نے ہماری وہاں تک رسائی کو ناممکن بنا دیا ہے۔ہمیں بتایا گیا ہے کہ فی الحال کوئی عملہ یا سامان اندر یا باہر نہیں جائے گا۔ہمارے پاس جو اسٹاک موجود ہے اس پر اس پابندی کا کافی اثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: اردو کے مشہور ادیب سلام بن رزاق کا ۸۳؍ سال کی عمر میں انتقال

انہوں نے ایندھن کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں ایندھن صرف رفح کے راستے سے ہی آسکتا ہے۔محصور خطے میںتمام آپریشن کیلئے صرف ایک دن کا ایندھن موجود ہے۔ اگر کوئی ایندھن نہیں آتا ہے تویہ انسانی ہمدردی کی کارروائی کو اس کی قبر میں ڈالنے کا مؤثر طریقہ ہوگا۔‘‘انہوں نے رفح کراسنگ اور کریم شیلوم کراسنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے ۲؍ اہم کراسنگ بند ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK