Inquilab Logo Happiest Places to Work

دوسری سہ ماہی میں اشیا کی برآمد۱۳۱؍ ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان

Updated: August 12, 2026, 8:04 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے برآمدات و درآمدات بینک (ایگزم بینک) نے اندازہ لگایا ہے کہ ملک کی مجموعی اشیا کی برآمدات رواں مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء دوسری سہ ماہی میں ۱۳۱؍ ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

Import.Photo:INN
درآمدات۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے برآمدات و درآمدات بینک (ایگزم بینک) نے اندازہ لگایا ہے کہ ملک کی مجموعی اشیا کی برآمدات رواں مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء  دوسری سہ ماہی میں ۱۳۱؍ ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔ایگزم بینک کی بدھ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں اشیا کی برآمدات۶ء۱۷؍ فیصد بڑھ کر۲ء۱۳۱؍  ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ اس مدت کے دوران غیر تیل برآمدات میں ۳ء۲۰؍ فیصد اور غیر تیل وغیر جواہرات و زیورات کی برآمدات میں ۵ء۲۰؍ فیصد اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ غیر تیل برآمدات ۸ء۱۱۳؍ ارب ڈالر اور غیر تیل و غیر جواہرات و زیورات کی برآمدات ۸ء۱۰۵؍ ارب ڈالر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ : ۱۶۔۱۶؍ ٹیمیں نئے فارمیٹ میں مقابلہ کریں گی

مجموعی اشیا کی برآمدات، غیر تیل برآمدات اور غیر تیل و غیر جواہرات و زیورات کی برآمدات میں اضافے کا اندازہ ایگزم بینک کی جانب سے ہر سہ ماہی جاری کیا جاتا ہے۔ یہ اندازے متعلقہ سہ ماہی کے لیے مئی، اگست، نومبر اور فروری کے پہلے پندرہ دنوں میں جاری کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ملیکا شیراوت کا دعویٰ:’’ ٹام کروز کو مجھ پر’ کرش‘ ہے، میں آپ کو ہماری ویڈیوز دکھا سکتی ہوں‘‘

 بینک کے مطابق  عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود برآمدات میں یہ اضافہ برآمدی منڈیوں کے جغرافیائی تنوع میں اضافے اور اہم تجارتی شراکت دار ممالک کے ساتھ حال ہی میں کیے گئے تجارتی معاہدوں سے پیدا ہونے والے سازگار امکانات کی وجہ سے ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ شراکت دار ممالک میں مضبوط طلب بھی ملک کی برآمدات کو سہارا دے رہی ہے۔ ایگزم بینک کا کہنا ہے کہ ملک کی برآمدات کا منظرنامہ مثبت ہے۔ اسے گھریلو پیداوار کے مسلسل پھیلاؤ اور شرح تبادلہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے مزید رفتار ملنے کی امید ہے۔ تاہم، جغرافیائی سیاسی تنازعات اور بین الاقوامی اجناس کی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ بدستور منفی خطرات بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK