Inquilab Logo

لون دینے والے چینی ایپس پر حکومت کاشکنجہ، جانچ شروع

Updated: January 23, 2021, 11:57 AM IST | Agency | New Delhi

ای ڈی اور سی بی آئی تفتیش میں سرگرم ریزر پے اور پے ٹی ایم سےبھی استفسار

Telangana Police
تلنگانہ پولیس

فوری طور پر لون فراہم کرنے بہانے صارفین کے ساتھ ٹھگی کرنے والے چینی ایپس کے خلاف حکومت   نے شکنجہ کسنا شروع کردیا  ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی آئی ڈی نے ایسی ۲۴؍ سے زائد فن ٹیک کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں کی پولیس بھی اس معاملے تحقیقات  سرگرم ہوفئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق  اسنیپ ایٹ  لونس ، بلبل لونز ، گو کیش اور فلپ کیش جیسی فنٹیک کمپنیاں تفتیشی ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔
 پی ٹی ایم  اورریزرپے کو حکام کی ہدایت
  اس  معاملے میں تفتیشی ایجنسیوں نے پے ٹی  ایم  اور ریزر پے جیسی کمپنیوں کو بھی  ان مشکوک  فنٹیک کمپنیوں کے تمام ٹرانزیکشن  روکنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق پے ٹی ایم اور ریزر پے  جیسے پیمنٹس گیٹ وے پر  یہ مشکوک کمپنیاں بڑے پیمانے پر لین دین میں ملوث ہیں۔ تفتیشی ایجنسیوں نے  ان مشتبہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ کھولنے کی وجہ بھی پوچھی ہے۔ علاوہ ازیں کسی بھی کمپنی کے لین دین پر  ان کے سرمایے   کے اصل ذرائع اور کے وائے سی کی تصدیق کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
  حکام کے مطابق  زیادہ کیش لین دین کی  جلدی میں اور بازار میں سبقت  ظاہر کرنے کیلئے بیشتر  نامعلوم کمپنیوں کے کھاتے کھولے جاتے ہیں اور اس کا شاخسانہ عام صارفین کا اٹھانا پڑتا ہے ۔ غیر ملکی ٹھگ  آسانی سے ان کی رقم لوٹ لیتے ہیں۔ 
 ذرائع کے مطابق  جن ایپس  کی  ای ڈی اور سی آئی ڈی نے جانچ رہی ہیں۔ اس میں سے ۹۵؍ فیصد ایپس  ریزر پے  کے ذریعے لین دین  کرتے ہیں ۔ صارفین کی  شکایات  اورریاستی پولیس محکموں کی تحقیقات کی بنیاد  مشکوک چینی ایپس کی ایک فہرست  تیار کی گئی ہے۔ای ڈی ان ایپس کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی بھی تفتیش کررہی ہے۔ 
 ریزر پے کی وضاحت
 اس معاملے  پر ریزر پے نے کہا ہے کہ مالیاتی کاروبار میں ہونے  کے پیش نظر ہم مشتبہ کمپنیوں کے بارے میں قانون  کے حکام کو  مطلع  کرتے ہیں۔ اگر کسی معاملے پر شبہ ہوتا ہے تو اس کائونٹ کو بلاک کردیا  جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم وقتاً فوقتاً حکام کو کے وائے سی  اور دیگر معلومات فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے میں ریزرپے کے خلاف کوئی کارروائی یا تفتیش نہیں کی جارہی ہے۔  خود ریزر پے نے گزشتہ ۳؍ماہ میں ۴۰۰؍زائد مشکوک  ایپس پر پابندی عائد کی ہے۔
  وہیں اس معاملے پر پی ٹی ایم کی طرف سے  کوئی  موقف سامنے  نہیں آیا ہے۔
  ریزر پے کے ٹرانزیکشن میں ۶۵؍ فیصد اضافہ ہوا
 ٹائیگر گلوبل کی  سرمایہ کاری پر مشتمل   ریزر پے  ایک بڑا  آن لائن پلیٹ فارم ہے۔اس پر چھوٹے تاجروں اور فری لانسرز کے مالی لین دین کیلئے مختلف سہولیات دستیاب ہیں۔ ریزرپے کے مطابق ۲۰۲۰ءمیں اس کے پلیٹ فارم پر لینڈنگ بیسڈ ٹرانزیکشن میں ۶۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ۲۰۱۹ء یہ میں اس میں ۵۱؍ فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
گوگل  بھی پلے اسٹور کئی ایپس  ہٹا  چکا ہے
  گزشتہ دنوں گوگل نے بھی صارفین  کے تحفظ کے خلاف ورزی کرنے والے۴۰۰؍ سے زائد لون ایپس کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دیا تھا۔ گوگل کا کہنا تھا کہ  اس کے ذریعے  لون لینے والے صارف کے ڈیٹا  سے چھیڑ چھاڑ کی جارہی تھی۔ علاوہ ازیں گوگل  دیگر ایپ ڈیولپرز بھی اس معاملے میں  مقامی قوانین کی پاسداری کرنے سے متعلق دستاویز جلد ازجلد ظاہر کرنے کی ہدایت دی تھی اور ایسا نہ کرنے پر انہیں بھی پلے اسٹور سے ہٹادینے کا انتباہ دیا تھا۔
آر بی آئی کی ہدایات کیا ہیں؟
 آر بی آئی کے مطابق کسی بھی مالیاتی لین دین  ویب سائٹ  پر یہ ضرور تصدیق کرلی جائے کہ   وہ آر بی آئی کے ماتحت  رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK