• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی کے لیے بلینک چیک تیار، سعودی کلب الاتحاد کی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش

Updated: January 15, 2026, 6:16 PM IST | New York

سعودی کلب الاتحاد کے صدر انمار الحائلی نے فٹ بال کی دنیا میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ لیونل میسی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ انمار الحائلی کے مطابق، میسی کو ایک ایسی پیشکش کی گئی ہے جس کی مثال کھیلوں کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

Lionel Messi.Photo:INN
لیونل میسی۔ تصویر:آئی این این

سعودی کلب الاتحاد کے صدر انمار الحائلی نے فٹ بال کی دنیا میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ لیونل میسی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ انمار الحائلی کے مطابق، میسی کو ایک ایسی پیشکش کی گئی ہے جس کی مثال کھیلوں کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ الاتحاد کے صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے میسی کو ایک طرح سے بلینک چیک  کی پیشکش کر  دی  گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ’’اگر میسی الاتحاد کے ساتھ معاہدے پر راضی ہو جائیں  تو وہ اپنی مرضی کی رقم کنٹریکٹ میں درج کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم انہیں زندگی بھر (Lifetime) کے لیے معاہدے کی پیشکش کرنے کو بھی تیار ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)


یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی عرب سے میسی کو خطیر رقم کی پیشکش ہوئی ہو۔  انمار الحائلی نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں میسی کو۴ء۱؍ ارب یورو (تقریباً ۵ء۱؍ارب ڈالر) کی پیشکش کر چکے ہیں۔  میسی نے اس بھاری رقم کو ٹھکراتے ہوئے اپنی فیملی اور بچوں کے مستقبل کو ترجیح دی تھی اور امریکی کلب انٹر میامی کا انتخاب کیا تھا۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، میسی نے حال ہی میں انٹر میامی کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے، جس کے تحت وہ ۲۰۲۸ء تک میامی کی پنک جرسی  میں نظر آئیں گے  تاہم، سعودی کلب کے صدر کا ماننا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کو ٹیم میں لانا ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے، اسی لیے وہ اب بھی پُرامید ہیں۔
لیونل میسی اس وقت میامی میں اپنے نئے اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ دوسری جانب سعودی عرب سے آنے والی اس ’’اوپن آفر‘‘ نے ایک بار پھر ان کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ہندوستانی سینئر خواتین فٹبال ٹیم ترکی میں تین دوستانہ میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ کے لیے۵۰؍کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول

 آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے جمعرات کو اطلاع دی کہ ہندوستانی سینئر خواتین فٹبال ٹیم ترکی میں تین مختلف فٹبال کلبوں کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔ اے آئی ایف ایف کے مطابق ۲۶؍ کھلاڑیوں پر مشتمل ہندوستانی سینئر خواتین ٹیم ترکی میں ٹریننگ کیمپ کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ اے ایف سی ویمن ایشین کپ آسٹریلیا ۲۰۲۶ء کی تیاریوں میں مصروف ہندوستانی ٹیم نے ۱۲؍ سے ۱۴؍ جنوری تک ہریانہ کے گروگرام میں تین روزہ مختصر ٹریننگ کیمپ منعقد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:موہن لال نے ٹیزر کے ذریعہ اپنی فلم ’’دِرِشیم۳ ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا

اپنے دورۂ ترکی کے دوران ہندوستانی ٹیم ۱۸؍ جنوری کو یوکرین کے فٹبال کلب میٹالسٹ ۱۹۲۵ء خارکیف، ۲۱؍ جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے زیورخ شہر کے خواتین فٹبال کلب زیورخ فراؤئن اور ۲۴؍ جنوری کو آئرلینڈ کے فٹبال کلب شلیئرن کے خلاف تین دوستانہ میچز کھیلے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK