Inquilab Logo

جھارکھنڈ میں بڑی راحت ، ٹووہیلرس کیلئے پیٹرول ۲۵؍ روپے سستا

Updated: December 30, 2021, 9:25 AM IST | ranchi

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا اعلان ، اسکیم کا ۲۶؍ جنوری سے نفا ذ، ریاست کے ٹووہیلرس والوں میں خوشی کی لہر

Chief Minister Hemant Soren
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین

 بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول  و ڈیزل کے دام میں ہوش ربا اضافہ سے راحت دیتے ہوئے جھارکھنڈ حکومت نے اپنے یہاں پیٹرول کے دام یکمشت  ۲۵؍ روپے کم کرنے کا  اعلان کیا ہے لیکن یہ دام صرف ٹو وہیلرس کے لئے کم کئے جارہے ہیں جو اگلے ماہ ۲۶؍ جنوری سے نافذ ہو ں گے۔ اس سلسلے میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے  ٹویٹ کیا کہ’’ بڑھتی مہنگائی  سے راحت دینے کے لئے ہم نے دو پہیہ گاڑیوں کے لئے پیٹرول کے دام یکمشت ۲۵؍ روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دام ۲۶؍ جنوری سے نافذ ہو ں گے ۔ امید ہے کہ اس سے ٹو وہیلر والوں کو بڑی راحت ملے گی۔‘‘ واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں اس وقت پیٹرول کے دام ۹۸؍ روپے سے زائد ہیں  اور اگر ان میں ۲۵؍ روپے کم کئے جاتے ہیں تو یہ سیدھے ۷۳؍ روپے پہنچ جائیں گے ۔
  جھارکھنڈ میں ٹووہیلر گاڑیوں کی بڑی تعداد ہے اور حکومت کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سرکار کو ان سے سب سے زیادہ روڈ ٹیکس بھی وصول ہو تا ہے کیوں کہ ہر سال یہاں ہزاروں ٹو وہیلرس فروخت ہوتے ہیں۔ ایسے میں انہیں راحت پہنچانے کے لئےسرکار نے یہ قدم اٹھایا ہے۔سورین کے بڑے اعلان کے بعد ریاست کے ویسے غریب لوگوں کو فائدہ ملے گا، جو راشن کارڈ ہولڈر ہیں ۔ ویسے راشن کارڈ ہولڈر جن کے پاس بائک یا اسکوٹی ہے لیکن وہ  پیٹرول  کے دام ضرورت سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول نہیں بھرا پارہے ہیں انہیں ۲۵؍ روپے فی لیٹر کی چھوٹ ملے گی ۔ ایک غریب کنبہ کو ہر ماہ ۱۰؍ لیٹر  پیٹرول لینے میں چھوٹ دی جائے گی  اور اس کام کے لئے  ۲۵۰؍روپے ماہانہ ہر غریب کنبہ کے بینک کھاتے میں رقم ٹرانسفر کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہیں پیٹرول پمپ سے بھی راحت دینے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ان کے لئے خصوصی کریڈٹ کارڈ بھی وضع کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ 

Jharkhand Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK