Inquilab Logo

نڈیاڈ: کار کے ٹریلر ٹرک سے ٹکرا جانے کے سبب ۱۰؍ افراد کی موت

Updated: April 17, 2024, 8:16 PM IST | Surat

گجرات کے شہر نڈیاڈ میں آج ایک کار کے ٹریلر ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں۱۰؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ احمد آبادوڈودرا ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب کار وڈودراسے احمد آباد واپس آرہی تھی۔ جگت پرکاش نڈا نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لواحقین سے میرااظہار تعزیت ہے۔ حادثے کے سبب انسانی جانوں کے نقصان کا افسوس ہے۔‘‘

The condition of  car after accident. Photo: PTI
حادثہ کے بعد کارکی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

گجرات کے شہر نڈیاڈ میں آج ایک کار کے ٹریلر ٹرک سے ٹکرا جانے کے سبب ۱۰؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ حادثہ احمد آباد وڈودرا ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب کار وڈودراسے احمد آباد واپس آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: مدینہ میں نمازیوں اور راہگیروں کو مفت چائے اور کافی پلانے والے اسماعیل الزائم انتقال کرگئے

حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ۲؍ ایمبولینس ایکسپریس وے کی پیٹرولنگ ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔ حادثہ کے سبب ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو گیا تھا۔

انسانی جانوں کے نقصان کا افسوس ہے: جگت پرکاش نڈا
اس حادثے کے حوالے سے جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ گجرات کے ناڈیاڈ میں ہونے والے اس حادثے کے سبب انسانی جانوں کا بہت افسوس ہے۔ لواحقین سے میرا اظہار تعزیت ہے۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK