Inquilab Logo

ممبئی میں حسن مشرف کی گاڑی کا شیشہ چکنا چور، ناندیڑ میں رکن اسمبلی کی کار پر پتھرائو

Updated: November 02, 2023, 10:47 AM IST | Mumbai

ریاست میں مراٹھا کارکنا ن کی جانب سے سیاسی لیڈروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ، مشرف نے حملہ آوروں پر معاملہ درج کرنے سے منع کیا

Hasan Musharraf`s car whose windows were broken by 2 Maratha activists
حسن مشرف کی کار جس کے شیشے ۲؍ مراٹھا کارکنان نے توڑ دیئے( انقلاب)

مراٹھا ریزرو یشن تحریک پر تشدد ہوچکی ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بدھ کو ممبئی میں وزیر برائے طبی تعلیم حسن مشرف کی کار کے شیشے توڑ دیئے گئے۔ جبکہ  ناندیڑ میں کانگریس کے رکن اسمبلی راجیش راٹھوڑ کی گاڑی پر بھی پتھرائو ہوا۔ 
   بدھ کو صبح ۷؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر آکاش وانی ایم ایل اے ہاسٹل کے پاس جہاں سیاسی لیڈران کی حفاظت کے پیش نظر سیکوریٹی سخت ہوتی ہے، اچانک ۲؍ مراٹھا رضاکاروں   نے  حسن مشرف کی کار پر پتھر اور لاٹھی سے حملہ کر دیا ۔انہوں نے ’’ایک مراٹھا لاکھ مراٹھا کا نعرہ‘‘ لگاتے ہوئے   کار کے سارے شیشہ توڑ ڈالے ۔   مرین ڈرائیو پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے  تین لوگوں کو   حراست میںلیا ہے اوروزیر کی کار بھی اپنی تحویل میں لے لی  ہے ۔ اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حسن مشرف نے میڈیا سے کہا کہ ’’سب سے پہلے تو میں  بتا دو ں کہ جس وقت حملہ ہوا میں کار میں موجود نہیں تھا ۔ میںمراٹھا ریزرویشن کیلئے  احتجاج  کرنے والوںکے جذبات کی قدر کرتا ہوں حالانکہ انہوںنے مجھے نشانہ بنایا ہے لیکن  میں ان کی حمایت کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نےپولیس سے کہا ہے کہ وہ کار پر حملہ کرنے والوں پر کارروائی نہ کرے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق اورنگ آباد سے ہے اور انہیں تنبیہ دے کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ 
ناندیڑ میں رکن اسمبلی کی کار پر پتھرائو
 ادھر ناندیڑ میں  ایم ایل سی راجیش راٹھور کی کار پر پتھرائو کیا گیا۔ راٹھو ر حیدرآباد جا رہے تھے تبھی ناندیڑ کے نائیگائوں میں ان کی کار کو مراٹھا مظاہرین نے روک لیا اور اس پر پتھرائو کیا، ڈرائیور نے فوراً گاڑی کو سڑک سے گائوں کی طرف موڑ دیا۔تب تک اپر ایس پی اویناش کمار وہاں پہنچ اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گئے۔  اس دوران مظاہرین نے گاڑی کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں منتشر کر دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK