Updated: August 28, 2026, 6:02 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ اداکار رتیک روشن اور ان کی سابق اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ریحان روشن نے موسیقی کی دنیا میں بطور آزاد فنکار اپنے کریئر کا آغاز کر دیا ہے۔ ریحان نے اپنا پہلا گانا’’دی ہیونلی پلیس ‘‘ ریلیز کیا ہے، جس میں وہ گلوکار، نغمہ نگار اور گٹارسٹ کے طور پر نظر آئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار رتیک روشن اور ان کی سابق اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ریحان روشن نے موسیقی کی دنیا میں بطور آزاد فنکار اپنے کریئر کا آغاز کر دیا ہے۔ ریحان نے اپنا پہلا گانا’’دی ہیونلی پلیس ‘‘ ریلیز کیا ہے، جس میں وہ گلوکار، نغمہ نگار اور گٹارسٹ کے طور پر نظر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:گیری کرسٹن کا سری لنکا میں اسپن کے بجائے متوازن پچیں تیار کرنے پر زور
ریحان ، جنہیں گھر میں پیار سے ’رے ‘ کہا جاتا ہے، نے اپنے پہلے میوزک پروجیکٹ کے ذریعے فلمی دنیا میں براہِ راست اداکاری کے بجائے موسیقی میں اپنی الگ شناخت بنانے کی سمت قدم بڑھایا ہے۔ گانے کی میوزک ویڈیو کو سادہ اور پُرسکون انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں ریحان گٹار بجاتے ہوئے گانا گاتے نظر آتے ہیں۔ ریحان کے گانے کی ریلیز پر رتیک روشن نے سوشل میڈیا پر اس کا لنک شیئر کرتے ہوئے بیٹے کے لیے انتہائی جذباتی پیغام لکھا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی فطری سمجھ بوجھ اور صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ریحان کی صلاحیتوں پر اتنا یقین ہے کہ یہ یقین انہیں خود بھی بے خوف بناتا ہے۔ ریحان کا یہ پیغام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو اپنے فیصلے خود کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق راستہ منتخب کرنے کی آزادی دینا چاہتے ہیں۔
ریحان کی والدہ سوزین خان بھی اپنے بیٹے کے پہلے گانے کی ریلیز پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ انہوں نے میوزک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اس لمحے سے بہت زیادہ متاثر اور جذباتی ہیں۔ رتیک روشن کی پارٹنر اور خود گلوکارہ و اداکارہ صبا آزاد نے بھی ریحان کے ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گانا دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ریحان کو مبارکباد دی اور ان کی پرفارمنس پر فخر کا اظہار کیا۔ صبا کے علاوہ سوزین خان کے پارٹنر ارسلان گونی نے بھی ریحان کی حوصلہ افزائی کی اور بتایا کہ وہ ان کا گانا مسلسل سن رہے ہیں۔
ریحان کا موسیقی میں قدم رکھنا روشن خاندان کی کئی دہائیوں پرانی موسیقی کی روایت کو بھی آگے بڑھاتا ہے۔ ان کے پردادا روشن معروف موسیقار تھے جبکہ ان کے دادا کے بھائی راجیش روشن بھی ہندی فلم انڈسٹری کے معروف میوزک کمپوزر ہیں۔ راجیش روشن نے رتیک روشن کی پہلی فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی تھی۔ ریحان کے میوزک ڈیبیو پر فلمساز اور دادا راکیش روشن نے بھی انہیں مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رتیک کی بہن سنینا روشن اور کزن پشمینہ روشن نے بھی سوشل میڈیا پر ریحان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھئے:سنیل پال نے سمے رائنا کو وزیرِ اعلیٰ فرنویس سے اعزاز ملنے پر سوال کئے
ریحان کا پہلا گانا اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کے فلمی پس منظر کے باوجود موسیقی میں آزاد فنکار کے طور پر شروعات کی ہے۔ ان کا پہلا پروجیکٹ اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ وہ اپنی تخلیقی شناخت خود بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روشن خاندان کی بھرپور حمایت اور رتیک، سوزین اور صبا کی حوصلہ افزائی نے ہریہان کے پہلے میوزیکل سفر کو ایک خاص اور جذباتی آغاز بنا دیا ہے۔