Inquilab Logo

آئی فون کی فروخت میں کمی

Updated: January 06, 2020, 6:02 PM IST | Agency | New York

آئی فون کی فروخت میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے کمپنی کے سی ای او ٹم کک کی تنخواہ میں ۲۹؍ کروڑ روپے کی تخفیف کی گئی ہے۔ اس بارے میں خود کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایپل آئی فون اور اس کے دیگر پروڈکٹس کی فروخت میں گزشتہ ایک سال میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

ٹم کک ۔ تصویر : آئی این این
ٹم کک ۔ تصویر : آئی این این

 نیو یارک :  آئی فون کی فروخت میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے کمپنی کے سی ای او ٹم کک کی تنخواہ میں ۲۹؍ کروڑ روپے کی تخفیف کی گئی ہے۔ اس بارے میں خود کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایپل آئی فون اور اس کے دیگر پروڈکٹس کی فروخت میں گزشتہ ایک سال میں گراوٹ درج کی گئی ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی کارکردگی پر بھی اثر پڑا ہے۔ ساتھ ہی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ہمیں اپنے سی ای او کی تنخواہ میں تخفیف کرنی پڑی ہے۔۲۰۱۸ء میں ٹم کک کو۱۵۷؍ لاکھ ڈالر (تقریباً ۱۱۲؍ کروڑ روپے) مشاہیرہ دیا جاتاتھا جو ۲۰۱۹ء میں کم ہو کر۱۱۶؍ لاکھ ڈالر (تقریباً ۸۳؍ کروڑ روپے) رہ گیا ہے۔ امکان ہے کہ اگر کمپنی کے پروڈکٹس کی فروخت میں اضافہ نہیں ہوا تو ٹم کک کو مزید کٹوتی جھیلنی پڑسکتی ہے۔ 
 اس سلسلے میں امریکی سیکوریٹیز ایکسچینج کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ ٹم کک کی تنخواہ میں کمی کی گئی ہے جبکہ اس تعلق سے کمپنی کے شیئرس ہولڈرس کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ مشاہیرہ میں آنے والی کمی کا سب سے بڑا سبب انہیں دیئے جانے والے سیلز انسینٹیو میں کمی ہے۔ یہ تبھی دیا جاتا ہے جب کمپنی کی سیلز میں کوئی گراوٹ نہ ہو ۔ فی الحال گراوٹ کا دور جاری ہے اس لئے  سیلز انسینٹیو واپس لے لیا گیا ہے۔ کمپنی نے امید ظاہر کی کہ جیسے  ایپل کی فروخت میں اضافہ ہو گا  ٹم کک کی تنخواہ میں اضافہ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کمپنی نے اپنی سیلز میں اضافہ کرنے کے لئے ہندوستان کو اہم ٹارگیٹ بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ اس نے یہاں پر اپنے سیلز اسٹور میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سستے آئی فون فروخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون کے لئے اس وقت ہندوستان سب سے بڑا اور تیزی کے ساتھ ابھرتا ہوا مارکیٹ ہے اور وہ یہاں پر اپنا قدم جمانے کے لئے بے قرار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے سستے فون اتارنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

apple iphone Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK