Updated: October 19, 2026, 5:06 PM IST
| Mumbai
نکّی پرساد (۷؍رنز پر دو وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سلامی بلے بازوں اسمرتی مندھانا (ناٹ آؤٹ ۴۷؍رن) اور شیفالی ورما (۵۵؍رن) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے زمبابوے کو دوسرے خواتین ٹی۲۰؍میچ میں ۶۷؍ گیندیں باقی رہتے نو وکٹ سے شکست دے دی۔
نکّی پرساد (۷؍رنز پر دو وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سلامی بلے بازوں اسمرتی مندھانا (ناٹ آؤٹ ۴۷؍رن) اور شیفالی ورما (۵۵؍رن) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے زمبابوے کو دوسرے خواتین ٹی۲۰؍میچ میں ۶۷؍ گیندیں باقی رہتے نو وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍ کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھئے:پریہ درشن کی۹۹؍ویں فلم میں ٹائیگر ہنٹر بنیں گے اکشے کمار، کامیڈی کے ساتھ تھرلر بھی
ہندوستان نے زمبابوے کو آٹھ وکٹ پر ۱۰۲؍ رنز تک محدود کرنے کے بعد ۵ء۸؍ اوور میں ایک وکٹ پر ۱۰۴؍رنز بنا کر یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ اسمرتی اور شیفالی نے پہلی وکٹ کے لیے ۵ء۶؍ اوور میں ۹۶؍ رنز کی شراکت داری کرکے ہندوستان کی جیت آسان کردی۔ شیفالی نے ۲۵؍ گیندوں پر ۵۵؍ رنز میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے، جبکہ اسمرتی نے ۲۵؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۴۷؍ رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔
یہ بھی پڑھئے:بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں؟ شعیب اختر کا بڑا بیان
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کسی طرح ۱۰۰؍رنز کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب رہی۔ ہندوستانی گیندبازوں نے مسلسل ڈاٹ گیندیں کراتے ہوئے زیادہ تر وقت زمبابوے کے بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ نکی پرساد نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرانتی گود، نندنی شرما، دپتی شرما اور شری چرنِی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کی جانب سے چِپو موگیری-تِریپانو نے ۳۴؍اور کپتان جوزفین انکومو نے ۲۷؍رنز بنائے۔ اضافی رنز ۱۲؍ رہے۔ شیفالی نے محض ۲۴؍ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی، تاہم اس کے بعد ان کے آؤٹ ہونے تک ہندوستان کی جیت تقریباً یقینی ہوچکی تھی۔ مستقل کپتان کے طور پر اسمرتی مندھانا نے اپنی پہلی سیریز جیت بھی حاصل کرلی۔