• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کے سونے کے ذخائر پہلی بار۱۰۰؍ ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے

Updated: October 05, 2025, 4:58 PM IST | Mumbai

موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کی طرح ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) بھی سونے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور اب یہ پہلی بار۱۰۰؍ ارب ڈالر تک پہنچنے کے قریب ہے۔

Gold Ornaments.Photo:INN
سونے کے زیورات۔ تصویر: آئی این این

 موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کی طرح ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) بھی سونے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور اب یہ پہلی بار۱۰۰؍ ارب ڈالر تک پہنچنے کے قریب ہے۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق۲۶؍ ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سونے کے ذخائر۲۳۸ء۲؍ ارب ڈالرس بڑھ کر۰۱۷ء۹۵؍ ارب ڈالرس ہو گئے، جو اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی ہوئی تاہم سونے کے ذخائر میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی بینک اب غیر ملکی کرنسی کے مقابلے سونے پر زیادہ انحصار کر رہا ہے اور اپنے سونے کے ذخائر کو بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر۲۶؍ ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں۳۳۴ء۲؍ ارب ڈالرس کم ہو کر۲۳۶ء۷۰۰؍ ارب ڈالرس ہو گئے۔ اس میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے۳۹۳ء۴؍  ارب ڈالرس کم ہو کر ۷۵۷ء۵۸۱؍ ارب ڈالرس پر آگیا۔غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے معاملے میں ہندوستان اب روس سے پیچھے ہوکر دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ چین، جاپان اور سوئزرلینڈ بالترتیب پہلی ۳؍ پوزیشنز پر فائز ہیں  تاہم، اگر سونے کے ذخائر کو چھوڑ دیا جائے تو ہندوستان اب بھی چوتھے نمبر پر قائم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK