پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کے ساتھ ہونے والی حالیہ گفتگو اور طے پانے والے ممکنہ فارمولے سے متعلق انہیں آگاہ کریں گے۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 8:11 PM IST | Karachi
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کے ساتھ ہونے والی حالیہ گفتگو اور طے پانے والے ممکنہ فارمولے سے متعلق انہیں آگاہ کریں گے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کے ساتھ ہونے والی حالیہ گفتگو اور طے پانے والے ممکنہ فارمولے سے متعلق انہیں آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔ بنگلہ دیش کو سیکوریٹی خدشات کی بنا پر اپنی ٹیم ہندوستان بھیجنے سے انکار کے بعد ٹورنامنٹ سے الگ کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پی سی بی، آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام کے درمیان پانچ گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا۔ اس اہم ملاقات میں محسن نقوی، بی سی بی کے صدر امین الاسلام بلبل اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ شریک تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: زمبابوے کی یکطرفہ کامیابی، عمان ناکام
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا ہے اور بی سی بی کی شکایات دور کرنے کے لیے ایک فارمولا تیار کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیف عمران خواجہ اس تجویز کی حتمی منظوری کے لیے کونسل کے ہیڈ کوارٹر روانہ ہو گئے ہیں جبکہ امین الاسلام ڈھاکہ میں حکام کو بریفنگ دینے کے لیے واپس چلے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ فارمولا فائنل ہونے کے بعد فریقین آج دوبارہ ملاقات کریں گے تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے:فہد فاصل نے ’’آویشم ۲‘‘کے بنائے جانے کی تصدیق کردی
پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹی۲۰؍سیریز کا آغاز کل سے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ۲۰؍ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔۲۰۲۱ء کے بعد جنوبی افریقہ کا یہ پہلا دورہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے جہاں ایک بڑا چیلنج ہے، وہی یہ سیریز جون میں انگلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے لیے ایک اہم ریہرسل بھی ثابت ہوگی۔ دونوں ٹیمیں اب تک ۲۴؍ مرتبہ ٹی۲۰؍ فارمیٹ میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔اگرچہ مجموعی ریکارڈ میں جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے، لیکن پاکستان کے حوصلے بلند ہیں۔۲۰۲۳ء میں کراچی میں ہونے والی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ۰۔۳؍ سے عبرتناک شکست دے کر کلین سویپ کیا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پچز اپنی تیزی کے لیے مشہور ہیں، جو ہماری کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد دیں گی۔