• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کابل میں دوبارہ ہندوستانی سفارتخانہ کھولاجائیگا،جے شنکراور امیر خان متقی کی ملاقات

Updated: October 10, 2025, 10:47 PM IST | New Delhi

افغان وزیر خارجہ آج دارالعلوم دیوبند جائینگے جبکہ کل تاج محل کا دیدار کرینگے

External Affairs Minister S Jaishankar with his Afghan counterpart Amir Khan Muttaqi. (PTI)
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی کے ساتھ۔(پی ٹی آئی )

ہندوستانی حکومت نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں دوبارہ  سفارت خانہ کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ راستہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورۂ ہند کے دوران ہموار ہوا ہے۔ نئی دہلی کے حیدر آباد ہاؤس میں امیر خان متقی کے ساتھ ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس  جے شنکر نے ایک اہم میٹنگ کی جس میں  انہوں نے سفارتخانہ کھولنے سے متعلق اعلان کیا۔ جے شنکر نے اس دوران افغانستان میں خود مختاری کی حمایت بھی کی۔ واضح رہے کہ ۲۰۲۱ء  کے بعد یہ پہلی بار ہے جب ہندوستان نے افغانستان کی خود مختاری سے متعلق مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
 امیر خان متقی کیساتھ میٹنگ میں ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ افغانستان کا ساتھ دیا ہے۔ افغانستان ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس ملک نے حال ہی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیا، پہلگام حملہ کی مذمت کی۔ انہوں  نے مزید کہا کہ افغانستان میں ترقیات اور انسانی امداد کا کام ہندوستان جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ افغانستان میں جن پروجیکٹس کا ہندوستان نے اعلان کیا تھا، اسے اب ہم پھر سے شروع کرنے کو تیار ہیں۔  اس دوران ہندوستان نے افغانستان کو ۲۰؍ ایمبولنس دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
  واضح رہے کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی ۷؍ روزہ ہندوستان دورے پر ہیں۔ یہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کے علاوہ  آج عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا دورہ کریں گے جبکہ اتوار کو تاج محل کا دیدار کرینگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK