Inquilab Logo

انڈونیشیا: زمین کھسکنے اور سیلاب سے ۱۵؍ افراد ہلاک، مکانات اور سڑکوں کو نقصان

Updated: May 04, 2024, 6:02 PM IST | Sumatra

انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا کہ زمین کھسکنے اور سیلاب کے سبب درجنوں مکانات اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں ۱۵؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حالیہ موسم میں انڈونیشیا کو متعلق متعدد حادثات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

A scene after the flood in Indonesia. Photo: PTI
انڈونیشیا میں سیلاب کے بعد کا ایک منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے آج بتایا کہ وسطی ٰ انڈونیشیا میں زمین کھسکنےاور سیلاب سے درجنوں مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے بعد کم از کم ۱۵؍افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ انڈونیشیا کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مٹی کا تودہ جنوبی سولاویسی میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بجے کے بعد لوو ریجنسی سے ٹکرایا تھا۔ جنوبی سولاویسی صوبے کے لوو ریجنسی میں سیلاب اورزمین کھسکنے کی وجہ سے کل ۱۴؍رہائشی ہلاک ہو گئے۔‘‘ ایجنسی نے کہا کہ ۱۰۰؍سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ۴۲؍بہہ گئےہیں جبکہ ۴؍ سڑکوں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 

۱۰۰؍سے زائد افراد کو مساجد یا رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل کیا گیا ہے اور ۱۳۰۰؍سے زیادہ خاندان متاثر ہوئے ہیں جنہیں حکام نے نکالنے کی کوشش کی۔ عبدل نے ایک اور بیان میں کہا کہ جنوبی سولاویسی صوبے کے ایک اور علاقے میں جمعہ کوسیلاب میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ مارچ میں سماترا جزیرے پر آنے والے سیلاب اورزمین کھسکنے کے نتیجے میں کم از کم ۳۰؍افراد ہلاک ہو ئے تھے جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے تھے۔ دسمبر کے سیلاب میں سماترا جھیل ٹوبا کے قریب ایک ہوٹل تباہ ہو گیا اور کم از کم ۲؍افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں موسم باراں کے دوران متعدد حادثات پیش آرہے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK