Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل کی مالیت ۶ء۲۰؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری سب سے قیمتی اسپورٹس لیگ

Updated: July 30, 2026, 6:08 PM IST | Mumbai

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے ۲۰۲۶ء کے سیزن کے بعد ایک نئی تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۶ء۲۰؍ ارب ڈالرس کی کاروباری مالیت کے ساتھ دنیا کی دوسری سب سے قیمتی اسپورٹس لیگ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اب اس سے آگے صرف امریکہ کی نیشنل فٹبال لیگ (NFL) ہے۔

IPL Trophy.Photo:INN
آئی پی ایل ٹرافی۔ تصویر:آئی این این

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے ۲۰۲۶ء کے سیزن کے بعد ایک نئی تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے  ۶ء۲۰؍ ارب ڈالرس کی کاروباری مالیت کے ساتھ دنیا کی  دوسری سب سے قیمتی اسپورٹس لیگ  کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اب اس سے آگے صرف امریکہ کی نیشنل فٹبال لیگ (NFL)  ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مَیں رتیک جیسا لگتا ہوں: کنگنا کے طنز پر سی جے پی ترجمان سوراو داس کا جواب


ہولیہان لوکی  (Houlihan Lokey) کی  آئی پی ایل برانڈ ویلیوایشن اسٹڈی  کے مطابق  آئی پی ایل کی کاروباری مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے  ۴ء۱۱؍ فیصد  اضافہ ہوا  جبکہ لیگ کی برانڈ ویلیو۳ء۱۰؍ فیصد  بڑھ کر ۳ء۴؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۳ء کے بعد سے آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں ۱ء۱؍ ارب ڈالرس سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
 آر سی بی سب سے قیمتی فرنچائز
آئی پی ایل کی ۱۰؍ فرنچائزز میں  رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی )  سب سے قیمتی ٹیم بن کر ابھری ہے۔ اس کی برانڈ ویلیو ۱۶؍ فیصد  اضافے کے ساتھ۳۱۲؍ ملین ڈالر  تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال  ۲۶۹؍ ملین ڈالر تھی۔ ممبئی انڈینس ۲۰۲۶ء میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود ۲۶۴؍ ملین ڈالرس کی برانڈ ویلیو کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار رہی۔ اس کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) ۲۴۵؍ملین ڈالر، چنئی سپر کنگز(سی ایس کے )  ۲۴۴؍ملین ڈالر، سن رائزرز حیدرآباد۱۶۸؍ ملین ڈالر۔
 آر سی بی کی کامیابی کی وجہ
رپورٹ کے مطابق آر سی بی کی برانڈ ویلیو میں اضافے کی بڑی وجوہات میدان میں کامیابی، مضبوط تجارتی کارکردگی اور آدتیہ برلا گروپ  کی قیادت والے کنسورشیم کی جانب سے فرنچائز کی ۷۸ء۱؍ارب ڈالر  میں خریداری ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ اس کے علاوہ  وراٹ کوہلی  کی زبردست مقبولیت اور مردوں و خواتین دونوں ٹیموں کی کامیابی نے آر سی بی کو سال بھر تجارتی لحاظ سے ایک مضبوط برانڈ بنا دیا ہے۔
ممبئی اور کے کے آر کی مضبوط برانڈ ویلیو
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ممبئی انڈینس پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہی، لیکن  ریلائنس انڈسٹریز  کی مضبوط ملکیت، طویل مدتی اسپانسرشپس اور مستحکم برانڈ شناخت کی بدولت اس کی برانڈ ویلیو میں ۹؍فیصد  اضافہ ہوا۔ دوسری جانب  کولکاتا نائٹ رائیڈرز  کی برانڈ ویلیو میں ۹ء۷؍ فیصد  اضافہ ہوا، جس کی وجہ ۲۰۲۴ء کی ٹائٹل جیت، شاہ رخ خان  کی عالمی شہرت اور ٹیم کی تفریحی شناخت کو قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’تھیٹرس کو وقت دینےکی وجہ سے میں فلموں پر توجہ نہیں دے سکی ‘‘


چنئی سپر کنگز کی ترقی سست
 چنئی سپر کنگز  کی برانڈ ویلیو میں صرف۸ء۳؍  فیصد  اضافہ ہوا، جو بڑی فرنچائزز میں سب سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ ایم ایس دھونی  کی میدان میں محدود موجودگی اور ٹیم کی مسلسل دوسری مایوس کن کارکردگی ہے۔
ویبھو سوریہ ونشی نے راجستھان رائلز کی قدر بڑھائی
نوجوان بلے باز  ویبھو سوریہ ونشی  نے  راجستھان رائلز  کی تجارتی مقبولیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کے لیے نئے اسپانسرز اور مداحوں کو متوجہ کیا۔ اس کے علاوہ مِتل خاندان  اور  آدار پونا والا   کی جانب سے ۶۵ء۱؍ ارب ڈالر میں فرنچائز کی خریداری نے بھی راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں اضافہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK