Updated: April 03, 2026, 11:06 PM IST
| Tehran
ایک اہم بریج پر حملہ کے جواب میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں۸؍ اہم پلوں کو اُڑانے کی دھمکی دی ، فہرست جاری کی ،امریکی جنگی طیارہ ایف ۳۵؍ بھی مار گرایا، پائلٹ گرفتار ، اسے بچانے پہنچے ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرانے کا دعویٰ، امریکہ اتنی شدید کارروائی سے بوکھلا گیا
تل ابیب میں واقع موساد کا ہیڈ کوارٹرایرانی حملے کے بعدپہلےشعلوںمیں اور پھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں بہت زیادہ شدت آگئی ہے لیکن یہ شدت ایران کی جانب سے بڑھی ہے۔ اس نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کئے جانے والے حملوں کے سلسلے میں جمعہ کا دن اپنے نام کرتے ہوئے ایک ساتھ کئی محاذوں پر حملے کئےاور امریکہ کے دانت کھٹے کردئیے ۔ سب سے بڑا حملہ ایران نے اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب کے بالکل وسط میں واقع ہائی سیکوریٹی علاقے میں خفیہ ایجنسی موساد کے صدر دفتر پر کیا اور اسے کامیابی کے ساتھ زمیں بوس کردیا۔ اس حملے کے تعلق سے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسےموساد کا ہیڈ کوارٹرس دیکھتے ہی دیکھتےپہلے شعلوں میں اور پھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ ایران کی نیوز ایجنسی ’تسنیم ‘ نے حملے کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایرانی میزائل نے کیسے آئرن ڈون کو ناکام کرتے ہوئے موساد کے صدر دفتر کو راکھ کےڈھیر میں تبدیل کردیا۔ اس حملے میں کتنی اموات ہوئی ہیں اور کتنے زخمی ہوئے ہیں فی الحال اس بارے میں اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
دوسری جانب ایران نےالبرز صوبے میں واقع اپنے سب سے اہم ’بی ون ‘ بریج کو اڑائے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ۸؍ اہم پلوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ ایران نے ان پلوں کو اڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی فہرست جاری کردی۔ اس فہرست کے مطابق کویت میںواقع شیخ جابر الاحمد السبا سمندری پل ، بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے کنگ فہد کازوے بریج ، متحدہ عرب امارات میں شیخ زائد بریج اور شیخ خلیفہ بریج ،اردن میںکنگ حسین بریج ،دامیہ بریج اور عبدون بریج شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے جو بریج اڑایا ہے وہ تہران اور خرج کے شہروں کو آپس میں جوڑنے والا انتہائی اہم بریج ہے۔ اسی وجہ سے ایران نے جوابی حملے کے لئے جن پُلوں کو منتخب کیا ہے وہ بھی کنکٹی ویٹی کے لحاظ سے پورے خطے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
دریں اثناء ایران نے ایک اور جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف ۳۵؍ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف ۳۵؍ کا پائلٹ بھی اس کے قبضے میں ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس کی فوج نے مزید ایک امریکی جنگی طیارہ کو مار گرایا ہے۔ایران کے پاسداران انقلاب نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم سے اس جدید ترین جنگی جہاز کو نشانہ بنایا۔ایران کا کہنا ہے کہ اس نے پائلٹ کو بچانے آئے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرس کو بھی مار گرایا ہے۔ سامنے آئی کچھ تصویروں کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے ایک سی ۱۳۰؍ طیارہ اور ۴؍ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ایران کے اندر بھیجے تھے۔ایران کی فوج نے اسے دراندازی بتاتے ہوئے کارروائی کی اور طیارہ کو مار گرایا جبکہ ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا گیا۔ اس درمیان ایران کے خاتم الانبیا ملٹری ہیڈکوارٹر کے ایک ترجمان نے یہ معلومات فراہم کی ہے۔باقی صفحہ ۹؍ پر ملاحظہ کریں