Inquilab Logo

سری لنکا: حکومت کا غزہ کے بچوں کی امداد کیلئے ایک ملین ڈالرعطیہ کرنے کا فیصلہ

Updated: February 27, 2024, 4:01 PM IST | Jerusalem

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کے دفتر کی جانب سے پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ سری لنکا حکومت نے جنگ زدہ غزہ میں متاثرہ بچوں کی امداد کیلئے ایک ملین ڈالر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر کی اس تجویز کو کابینہ نے بھی منظوری دے دی تھی۔ تاہم، اس مقصد کیلئے عوامی عطیہ بھی فنڈ میں جمع کیا گیا ہے۔

The condition of a strip of Gaza after the Israeli destruction. Photo: INN
اسرائیلی تباہی کے بعد غزہ کے ایک علاقے کی حالت۔ تصویر: آئی این این

سری لنکا کی حکومت نے آج اعلان کیا کہ اس نے جنگ زدہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے متاثرہ بچوں کیلئے جو فنڈ جمع کیا ہے اس میںوہ ایک ملین ڈالر عطیہ کرے گا۔ خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کے دفتر کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام وزرات اور حکومتی اداروں کو کہا گیا تھا کہ وہ رمضان کیلئے افطاری کی تقریبات ترک کریں اور اس کے بجائے غزہ کے بچوں کیلئے فنڈ میں عطیہ کریں۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے تجویز کردہ فنڈ کو، جس کے ذریعے غزہ میں پھنسے بچوں کی مدد کی جائے گی، سری لنکا کی کابینہ نے منظور کر لیا تھا۔تاہم، اس مقصد کیلئے عوامی عطیہ بھی جمع کیا جا رہا ہے۔
حکومت نے متاثرہ بچوں کی امداد کیلئے بھی ایک ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ امداد سرکاری اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سری لنکا نے بھی جنگ زدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور آزادفلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے۔ صدر نے اسرائیل کی حفاظت کی یقین دہانی کی بھی نشاندہی کی ہے۔
واضح رہے کہ ۷؍ اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے مسلسل غزہ میںحملے جاری رکھےہیں جس کے نتیجے میں اب تک ۳۰ ؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۶۹؍ہزار سے زائد زخمی ہوئےہیں۔ تاہم، حماس کے حملے میں اسرائیل کے ایک ہزار ۲۰۰؍ شہری شہید ہوئے تھے جبکہ ۲۵۰؍ یرغمال بنا لئےگئے تھے۔
غزہ کے وزرات صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں بڑے پیمانے پر غزہ کے ۳۰؍ ہزار شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے ۱۰؍ہزار جنگجوؤں کو قتل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK