اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل ہیں جو برلن، پیرس یا لندن تک پہنچ سکتے ہیں، اس سے قبل دیمونا اور عراد میں ہونے والے حملوں میں سیکڑوں اسرائیلی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
EPAPER
Updated: March 22, 2026, 10:25 PM IST | Tel Aviv
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل ہیں جو برلن، پیرس یا لندن تک پہنچ سکتے ہیں، اس سے قبل دیمونا اور عراد میں ہونے والے حملوں میں سیکڑوں اسرائیلی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے سنیچر کوخبر دی کہ ایران کی جانب سے میزائلوں کی بارش کے بعد جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں کل۴۷؍ افراد زخمی ہوئے، جو ایک جوہری تنصیب کا گھر ہے۔اسرائیلی روزنامہ معاریف نے اس شہر میں ہونیوالی ہلاکتوں کے بارے میں بتایا کہ۳۱؍ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ۲۳؍ کو گھبراہٹ کے دورے پڑے۔ یہ شہر نیگیو نیوکلیئر ریسرچ سینٹر کا گھر ہے۔آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ اسرائیلی ایمبولینس خدمات نے طبی علاج فراہم کیا اور زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔اسرائیل کے چینل۱۲؍ نے اس سے قبل خبر دی کہ یہ حملہ جمعہ کی درمیانی شب کے بعد سے دیمونا اور اس کے گرد و نواح پر ساتواں میزائل حملہ ہے۔
⚠️ALERTA DE FALSA BANDERA ⚠️
— Malamente® (@MalaMalamente) March 21, 2026
Las Fuerzas de Defensa de Israel advierten que un inminente ataque iraní podría alcanzar Europa próximamente.
Desean con todas sus fuerzas que Europa se una a la guerra porque saben que Irán van a acabar con ellos.
pic.twitter.com/M94CJIh9dh
واضح رہے کہ ۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ،مشترکہ طور پر ایران پر حملے کے بعد سے ایران کی جانب سے مسلسل حملوں کا جواب دیا جارہا ہے۔یہ بات قبل ذکر ہے کہ ایران کے جوابی حملے انہیں مقامات ، اور تنصیبات پر ہورہے ہیں، جس پر امریکہ اور اسرائیل حملہ کررہے ہیں، اس سے قبل ایران کے جوہری تنصیبات کے شہر نطانز پر اسرائیلی حملے کی خبر تھی، جواب میں ایران نے بھی اسرائیل کے جوہری ٹھکانے دیمونا پر حملہ کردیا، جہاں بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں ہیں، میزائیل شکن نظام کو ناکام کرتے ہوئے دو میزائیل علاقے پر گرے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی ویڈیو گردش کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ، تہران نے خلیجی ریاستوں میں قائم اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے بار بار ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دیا۔