• Sun, 05 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اٹلی میں اسرائیل کے خلاف ۲۰؍ لاکھ لوگ سڑکوں پر اتر آئے

Updated: October 05, 2025, 10:17 AM IST | Rome

۱۰۰؍ سے زائد الگ الگ شہروں میں لوگوں نے ہاتھ میں بینر لے کر صہیونی طاقت کے خلاف مظاہرے کئے۔

Protesters hold banners in a city in Italy. Photo: INN
اٹلی کے ایک شہر میں مظاہرین ہاتھ میں بینر لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف سنیچر کے روز اٹلی کے تقریباً ۱۰۰؍ سے زائد شہروں میں ۲۰؍ لاکھ افراد سڑکوں پر اتر آئے۔ انہوں نے الگ الگ ریلیاں نکال کر غزہ کے بے گھر اور بھوک و قحط میں زیر محاصرہ فلسطینیوں کیلئے امدادی مشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ 
ان ریلیوں کا اہتمام اٹلی کی سب سے بڑی یونین کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اٹلی کی مختلف یونینوں نے کہا کہ یہ احتجاج فلوٹیلا کو اسرائیلی فورس کی طرف سے روکے جانے کے بعد دی گئی اسرائیلی فورس نے فلوٹیلا کے ذریعے معمولی امداد بھی پہنچانے نہیں دی اور جہاز پر سوال ۴؍ سو سے زائد کارکنان کو طاقت کا استعمال کر کے گرفتار کر لیا۔ اٹلی میں ان مظاہرین کے علاوہ یورپ کے مختلف ملکوں بلکہ دنیا بھر میں غزہ کے مظلومین کے حق میں مظاہرے ہوئے۔ تاہم یورپی ملکوں میں سے اٹلی میں سب سے مؤثر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ 
اٹلی کی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اس ہڑتال اور ریلیوں پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پورے ملک میں پریشانی و بے چینی پھیلانے کی کوشش ہے جسکے سیاسی مقاصد ہیں اور یہ دائیں بازو کی حکومت کو نشانہ بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب `سی جی آئی ایل یونین نے کہا ہے کہ ۳؍لاکھ شہریوں نے دارالحکومت روم کی گلیوں اور سڑکوں پر مارچ کیا ہے۔ جبکہ شہریوں کی مجموعی طور پر اس ہڑتال کی اپیل میں ۶۰؍ فیصد شرکت رہی۔ ہڑتال کی وجہ سے تمام بڑی سروس اور اہم شعبے بند رہے۔ حتیٰ کہ ٹرانسپورٹ اور اسکول بھی بند رہے۔ 
اٹلی جس کے ہاں ۱۴؍ اکتوبر کو عالمی سطح کے مقابلے ہونے جا رہے ہیں اس میں اس بات پر غور کیا جانے لگا ہے کہ اسرائیل کی شرکت کو معطل کر دیا جائے۔ مظاہرین نے بالعموم پورے ملک میں پر امن انداز میں احتجاج کیا۔ انہوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر اطالوی زبان میں لکھا تھا `ہمیں صہیونیت کو مزاحمت کر کے روکنا چاہئے۔ 
جمعہ کی صبح ایک لاکھ لوگوں نے میلان شہر میں احتجاج کیا۔ تاہم وہاں مختصر سے تصادم کا ماحول پیدا ہوگیا۔ کیونکہ ایک گروپ نے شہر کی ہائی وے پر پانی کی بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں تاکہ پولیس کو نشانہ بنا سکے۔ تاہم بعدازاں پولیس نے ان پر آنسو گیس استعمال کی۔ وزیر اعظم میلونی نے کہا تھا کہ میں اب بھی یقین رکھتی ہوں کہ اس طرح کے احتجاجات سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ہمارے اپنے لوگوں کو کا فی مشکلات ہوں گی۔ انہوں نے ہڑتال کی اپیل کی مذمت کی۔ اٹلی کی لیڈر کافی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں تاکہ وہ اسرائیل کیلئے اپنی دیرینہ حمایت سے دستبردار ہوں اور غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیل کی بجائے غزہ کے بھوکے اور زیر محاصرہ لوگوں کی مدد کی جائے۔ اس دوران اسپین اور پرتگال نے بھی اہل غزہ کے حق میں احتجاج کو مزید تیز کیا ہے اور غزہ میں جنگ کے خلاف مظاہروں کو تیز کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK