بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاراوا اور بریڈ ایونز کی بولنگ اٹیک (۳۔۳؍ وکٹ) کے بعد برائن بینیٹ ( ناٹ آؤٹ ۴۸؍رن) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت زمبابوے نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں عمان کو۳۹؍ گیندیں قبل ۸؍وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 7:31 PM IST | Mumbai
بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاراوا اور بریڈ ایونز کی بولنگ اٹیک (۳۔۳؍ وکٹ) کے بعد برائن بینیٹ ( ناٹ آؤٹ ۴۸؍رن) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت زمبابوے نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں عمان کو۳۹؍ گیندیں قبل ۸؍وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاراوا اور بریڈ ایونز کی بولنگ اٹیک (۳۔۳؍ وکٹ) کے بعد برائن بینیٹ ( ناٹ آؤٹ ۴۸؍رن) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت زمبابوے نے پیر کے روز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں عمان کو۳۹؍ گیندیں قبل ۸؍وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی زمبابوے نے ٹورنامنٹ میں جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے۔
۱۰۴؍رن کے معمولی ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی شروعات کچھ خاص نہ رہی اور چوتھے اوور میں سفیان محمود نے تدیواناشے مارومانی (۲۱؍رن) اور ڈیون میئرز (صفر) کو آؤٹ کر کے دو جھٹکے دیے۔ تاہم، چوتھے نمبر پر آنے والے تجربہ کار برینڈن ٹیلر نے برائن بینیٹ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے۶۸؍ رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ٹیلر ۳۱؍ رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جس کے بعد کپتان سکندر رضا (ناٹ آؤٹ ۵؍رن ) نے بینیٹ کے ساتھ مل کر ۳ء۱۳؍ اوورز میں ۱۰۶؍رن بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ برائن بینیٹ نے ۳۶؍ گیندوں پر ۴۸؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی جانب سے سیشلز کے لیے۱۷۵؍ ملین ڈالر کا اقتصادی پیکیج
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ عمان کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور محض ۲۷؍ رنز کے مجموعی اسکور پر اس کے پانچ بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ مشکل گھڑی میں سفیان محمود اور ونائک شکلا نے چھٹے وکٹ کے لیے ۴۲؍ رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھئے:فہد فاصل نے ’’آویشم ۲‘‘کے بنائے جانے کی تصدیق کردی
رچرڈ نگاراوا نے ۱۵؍ویں اوور میں ونائک شکلا (۲۸؍رن ) اور جتن رمانندی (ایک) کو آؤٹ کر کے عمان کی کمر توڑ دی۔ بریڈ ایونز نے سفیان محمود (۲۵؍ رن) کو اپنا شکار بنایا جبکہ ندیم خان نے ۲۰؍ رنز بنائے۔ زمبابوے کے بولرز کے سامنے عمان کی پوری ٹیم ۵ء۱۹؍ اوورز میں محض ۱۰۳؍رن پر ڈھیر ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاراوا اور بریڈ ایونز نے تین تین جبکہ سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔