سینیٹ میں میلونی کی حکومت کے حق میں۱۱۵؍ ووٹ جبکہ مخالفت میں۷۹؍ ووٹ ڈالے گئے
Updated: October 28, 2022, 12:13 PM IST | Agency | Rome
سینیٹ میں میلونی کی حکومت کے حق میں۱۱۵؍ ووٹ جبکہ مخالفت میں۷۹؍ ووٹ ڈالے گئے
اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کی قیادت میں نئے کابینہ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں واضح فرق سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔سینیٹ میں بدھ کو میلونی کی حکومت کے حق میں۱۱۵؍ ووٹ جبکہ۷۹؍ ووٹ ان کے خلاف پڑے اور ۵؍ ووٹر غیر حاضر رہے۔منگل کوحکومت نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ۲۳۵؍ ووٹوں کے حق میں ہونے کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا جبکہ اس کے خلاف ۱۵۴؍ ووٹ ڈالے گئے اور ۵؍ ووٹ غیرحاضر رہے۔ دو نوں ایوانوں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا کسی بھی نئی حکومت کیلئے ضروری ہے۔ اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم میلونی نے بدھ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے پہلے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اعلی توانائی کی لاگت پر پابندی لگانا،مضبوط اقتصادی ترقی کو فروغ دینا،یوکرین کےلئے حمایت جاری رکھنا اور وزیراعظم کے دفتر کو مضبوط کرنا ان کے اہم اہداف میں شامل ہے۔ستمبر میں میلونی کے بردرس آف اٹلی پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے ۔اس نے اپنے دو اتحادیوں ،فورجا اٹالیا پارٹی اور لیگ کے ساتھ مہم چلائی تھی۔ میلونی کے ذریعہ نئی حکومت نے سنیچر کو باضابطہ طورپر حلف لیا۔