Inquilab Logo

جاپان:مزید ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار مرغیوں کومارنےکا فیصلہ

Updated: January 23, 2023, 11:56 AM IST | Tokyo

اس موسم میں برڈ فلو کی وباء کے درمیان ایک کروڑ سے زائد مرغیوں کوتلف کیاجاچکا ہے

A scene of killing chickens in Tokyo, the capital of Japan.
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں مرغیاں مارنے کا ایک منظر۔

 جاپان کے چیبا پریفیکچر علاقے میں برڈ فلو کی نئی وبا ءکے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے مزید ایک لاکھ ۴۰؍ مرغیوں کو مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ،’’ خیال کیا جاتا ہے کہ برڈ فلو کی وباء سوسا شہر کے ایک پولٹری فارم سے شروع ہوئی تھی۔ جینیاتی تجزیہ سے ایویئن انفلوئنزا کے اعلیٰ پیتھوجینک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔‘‘ اسی کے پیش نظر حکام نے فارم کے۳؍ کلومیٹر کے اندر مرغیوں اور انڈوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی ہے۔
  یادرہےکہ جاپان میں گزشتہ سال ایویئن انفلوئنزا کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے اب تک اس موسم میں برڈ فلو کی وباء کے درمیان ایک کروڑ سے زائد مرغیوں کوتلف کیاجاچکا ہے۔
  قبل ازیں جاپان کی وزارت زراعت جنگلات و ماہی پروری نے  بتایا کہ  یکم جنوری کو  ٹوکیو کے شمال مشرقی پریفیکچر  کے قصبہ سیروساتو کے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی  تھی ۔ اس کے بعد سے فارم میں موجود تقریباً۹؍ لاکھ۳۰؍ ہزار مرغیوں کو تلف  کیا گیا تھا۔
  وزارت زراعت جنگلات و ماہی پروری  نے مزید بتایا کہ جاپان کی صورتحال کے تحت متاثر مرغیوں کا گوشت یا انڈا کھانا خطر ے سے خالی نہیں ہے۔ ایسے میں  مقامی اور شہری  انتظامیہ کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK