Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاپان :اندھا دھن فائرنگ کی وجہ سے دونوجوان جاں بحق

Updated: June 14, 2023, 1:34 PM IST | Tokyo

یہاں کے فوجی ٹریننگ رینج میں نوآموز فوجی کےاندھا دھن گولیاں چلانے سے دو ساتھی فوجی جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک زخمی ہے ۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

یہاں کے فوجی ٹریننگ رینج میں نوآموز فوجی کےاندھا دھن گولیاں چلانے سے دو ساتھی فوجی جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک زخمی ہے ۔ اس ضمن میں جی ایس ڈی ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ نئےفوجیوں کی لائیوشوٹنگ ایکساسائز میں ایک نوآمو ز فوجی کے اندھا دھن گولیاں چلانے سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک زخمی ہے  اس تعلق سے حکومت کے ترجمان ہیروکازو مستونو نے کہا کہ ’’ مزید معلومات آنے کےبعد ہم ملزم کوسزا دیں گے ۔ مقامی پولیس نےاے ایف پی سے کہا کہ ’’ شوٹر کی عمر صرف ۱۸؍ سال ہے اور وہ ایس ڈی ایف کا امیدوار ہے ۔ ‘‘ پولیس نے شوٹر کےخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔اس تعلق سے اے ایف پی کے ترجمان نے کہا کہ ’’ شوٹر نےقتل کے ارادے سے دوسرے نوجوانوں کو شوٹ کیا ہے ۔‘‘ شوٹ کی خبر ملتے ہی ملٹری کی گاڑیا ں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔مقامی شخص نےجاپان کی ٰخبر رسا ں ایجنسی این ایچ کے کو بتایا کہ’’ حادثہ کے بعد اس نے ۹؍ بجکر۳۰؍ منٹ پر ایمرجنسی گاڑیوں کو آتے جاتے دیکھا اس کے علاوہ کسی قسم کی کوئی آواز نہیں سنی تھی ۔‘‘اس تربیتی گاہ کی دیکھ ریکھ علاقے کی موریاماکیمپ کرتی ہے جبکہ کیمپ کا رقبہ ۶۵؍ ہزار مربع میٹر ہے ۔ علاوہ ازیں جاپان میں جرائم کی شرح کم ہے جس کی وجہ سے اس حادثے پر بھی جلد ہی قابو پا لیا گیا تھا۔ اس کے باوجو پچھلے کئی برس میں ملک میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

japan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK