Inquilab Logo

جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ کی ملکہ الزبیتھ کی چائے کی دعوت میں شرکت

Updated: June 15, 2021, 7:39 AM IST | London

۱۹۵۱ء سے اب تک جو بائیڈن ۱۳؍ ویں امریکی صدر ہیں جنہوں نے اپنے عمر کی۹۵؍ بہار یں دیکھ چکیں ملکۂ برطانیہ سے ملاقات کی ہے

Queen Elizabeth receiving Biden at Windsor Castle (Photo: Agency)
ملکہ الزبیتھ، ونڈسر محل میں جو بائیڈن کا استقبال کرتے ہوئے ( تصویر: ایجنسی)

) امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے اتوار کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے بعد ونڈسرشاہی محل میں ملکہ الزبیتھ کی چائے کی دعوت میں شرکت کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانیہ کا یہ پہلا دورہ  تھا۔برطانیہ کی ۹۵؍ سالہ ملکہ زرق برق لباس میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے بائیڈن اور ان کی اہلیہ کو شاہی خاندان کی ایک ہزار سالہ پرانی رہائش گاہ  پر مدعو کیا۔ کورونا وائرس کے دنوں میں ملکہ نے اپنا زیادہ تر وقت یہیں صرف کیا ہے۔
 امریکی صدر اور خاتون اول نے برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے دی گئی دعوت میں شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک اسپتال کیا گیا۔ امریکی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور امریکی قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔جوبائیڈن کے ونڈسر محل پہنچنے کے ساتھ ہی ان کے استقبال کی رسومات ادا کی گئیں۔اس موقعے پر صدر اور ملکہ مطمئن نظر آئے۔ خصوصی گفتگو سے قبل انہوں نے کھلے ماحول میں بھی گپ شپ کی۔ برطانیہ کے دورے کے دوران ملکہ بائیڈن اور ان کی اہلیہ سے پہلے بھی مل چکی ہیں۔جمعہ کی شام انگلینڈ کے جنوب مغربی کنارے پر واقع کارن وال میں گروپ آف سیون کے رہنماؤں اور ان کی بیگمات سے ملکہ نے ملاقات کی تھی۔جمعرات کو برطانیہ پہنچنے کے بعد جل بائیڈن نے کہا   تھاکہ ہم ملکہ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ یہ ہمارے دورے کا دلچسپ حصہ ہے۔
 ملکۂ برطانیہ ۱۳؍ امریکی صدور سے مل چکی ہیں
  واضح رہے کہ جو بائیڈن امریکہ کے ۱۳؍ ویں صدر ہیں جنہوں نے ملکۂ برطانیہ سے ملاقات کی ہے۔ حالانکہ وہ ۱۹۸۲ء  میں بھی ملکہ الزبیتھ سے مل چکے ہیں لیکن  اس وقت وہ سینیٹر تھے۔ بطور صدر ان کی یہ ملکہ سے پہلی ملاقات ہے۔  بطور ملکہ اپنے صدر سالہ دور میں سوائے لنڈن جانسن کے وہ تمام امریکی صدور سے ملاقات کر چکی ہیں۔ لنڈن جانسن اپنے دور اقتدار میں کبھی  برطانیہ کےدورے پر نہیں گئے۔   سب سے پہلے وہ آئزن ہاور سے ملی تھیں۔ اس کے بعد  جان ایف کینیڈی، جمی کارٹر، جیرالڈ فورڈ، رونالڈ ریگن ، جارج بش سینئر، بل کلنٹن، جارج بش جونیئر، بارک اوبامہ اور ڈونالڈ ٹرمپ وغیر ہ سب سے ملاقات ان کی ملاقات ہو چکی ہے۔ 
 واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی عمر اس وقت  ۹۵؍ برس ہے  اور وہ ۱۹۵۱ء میں  ۲۵؍ برس کی عمر میں  ملکہ کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔ تب سے آج تک انہوں نے دنیا بھر کی سیاست اور حکومتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھا ہے۔   ان کے بعد میں آنے والے کئی سیاستداں اس دنیا سے جا چکے ہیں۔ 

Joe Biden Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK