Inquilab Logo

امریکی صدر جوبائیڈن کی اسرائیل پر تنقید، جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا

Updated: April 10, 2024, 5:06 PM IST | Washington

امریکی صدرجوبائیڈن نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے اس کے جنگ سے نمٹنے کے طریقے کی سرزنش کرتے ہوئے دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور اگلے ۶؍تا ۸؍ ہفتوں کیلئے وہاں انسانی اور طبی امداد کی رسائی کو مکمل طور پر یقینی بنانے پر زور دیا۔

US President Joe Biden. Photo: INN
امریکی صدر جوبائیڈن۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پر تنقید کرتےہوئے اس کی رسائی کو غلط قرار دیا۔ خیال رہے کہ امریکی حکومت کو کورٹ کی جانب سے یہ واضح کرنےکیلئے کہ وہ بھکمری سے متاثر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے رکاوٹ نہیں بن رہا ہے، آج کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ جوبائیڈن نے اسرائیل کے جنگ سے نمٹنے کے طریقے کی سرزنش کرتے ہوئے دوبارہ جنگ بندی کے مطالبے کو دہرایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ اور سوڈان میں مسلمان عید منانے کے قابل نہیں، یہ افسوس ناک ہے: انتونیوغطریس
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ (نتین یاہو) جو کر رہے ہیں وہ ایک غلطی ہے۔ میں ان کی رسائی سے ناخوش ہوں۔ انہوںنے نتین یاہو پر زور دیا کہ وہ اب غزہ میں جنگ بندی کریںاور اگلے ۶؍تا ۸؍ ہفتوں کیلئے وہاں انسانی اور طبی امداد کی رسائی کو مکمل طور پر یقینی بنائے۔
خیال رہے کہ بائیڈن کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ، قطر اور مصر کے ثالٹی غزہ میںجنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیش رفت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ بھی شامل ہےتاکہ وہاںبھکمری جیسے حالات سے نپٹا جا سکے۔ اس حوالے سے امریکی حکومت کو امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے آج کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تا کہ وہ واضح کر سکے کہ اس نے غزہمیں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔یہ کیس ۵؍ این جی او نے داخل کئے تھے جنہوں نے اسرائیل پر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو روکنے اور وہاں کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامیاب ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ہانگ کانگ کی بلند عمارت میں آتشزدگی ،۵؍ افراد ہلاک، متعدد زخمی
یو این آر ڈبلیو اے نے منگل کو اپنی رپورٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ فروری اور مارچ میں ۴۰؍ فیصد سے زائد غذائی ڈیلیوری مشن کو ناکامیاب بنایا گیاتھا اور مارچ سے یو این آر ڈبیلو اے کے ایک بھی امدادی قافلے کو منظوری نہیں دی گئی ہے۔
امدادی کارکنان نے اسرائیل پر غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک آدھی آبادی بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK