Inquilab Logo

جمنا ۷۰؍ سال سےآلودہ ہے، ۲؍ دن میں صاف نہیں ہو گی

Updated: November 19, 2021, 9:55 AM IST | new Delhi

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ۲۰۲۵ء تک دریائے جمنا کو پوری طرح صاف کرلیا جائے گا

Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal has launched a mission to clean up the Jumna.
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمنا صفائی کا مشن شروع کیا ہے۔(پی ٹی آئی )

 دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے ۲۰۲۵ء  تک  جمناکی صفائی کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کیجریوال نے بتایا کہ دریائے جمنا سے تمام دہلی والوں کو پیار ہے۔ جمنا ہماری لائف لائن ہے لیکن یہ بہت  آلودہ ہوگئی  ہے۔ دہلی کی گندگی جمنا میں گرتی ہے۔ تمام دہلی والے اور ہم وطن چاہتے ہیں کہ دہلی سے گزرتے وقت جمنا صاف رہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمنا کو اس حد تک آلودہ ہونے میں  ۷۰؍ سال سے زیادہ عرصہ لگا ہے ، اسے دو دن میں صاف نہیں کیا جاسکتا لیکن ہماری کوششیں جاری ہیں، ہم ۳؍ سال کے عرصے میں اس کی مکمل صفائی کرلیں گے۔ 
 دہلی کے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جمنا کو صاف کرنے کے لئے بھرپور اور جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔اوکھلا اور رٹھالا سمیت کئی مقامات پر نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے بنائے گئے پلانٹس پرانے پیٹرن کے مطابق چل رہے ہیں، اس لیے ان کی ٹیکنالوجی میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ گٹر کا پانی  صاف ہوکرنکلے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نجف گڑھ ڈرین اورغازی پور ڈرین کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی گندگی کے معاملے پر صنعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK