• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جسٹس چکرادھری شرن سنگھ نے ادیشہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

Updated: February 07, 2024, 1:23 PM IST | Inquilab News Network | Cuttack

جسٹس چکرادھری شرن سنگھ نے بدھ کو اڑیسہ ہائی کورٹ کے ۳۳؍ ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔

Justice Chakradhari Sharan Singh Took Oath. Photo: INN
جسٹس چکرادھری شرن سنگھ نے حلف لیا۔ تصویر : آئی این این

جسٹس چکرادھری شرن سنگھ نے بدھ کو اڑیسہ ہائی کورٹ کے ۳۳؍ ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ گورنر رگھوبر داس  نے یہاں اڑیسہ ہائی کورٹ کے احاطے میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں نئے چیف جسٹس کو عہدے کا حلف دلایا۔ ۲۰؍ جنوری ۱۹۶۳ء کو پیدا ہوئے جسٹس سنگھ نے دہلی یونیورسٹی (کیمپس لاء سینٹر) سے قانون کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد ۱۹۹۰ء میں بطور وکیل کے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انہیں ۱۹۹۸ء میں مرکزی حکومت میں اضافی اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور وہ اکتوبر ۲۰۰۱ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔
جسٹس سنگھ نے بہار میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور اپریل ۲۰۱۲ء میں پٹنہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر اپنی ترقی تک اسی طرح کام کرتے رہے۔
انہوں نے فروری ۲۰۲۳ میں پٹنہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔ گزشتہ ہفتے صدر دروپدی مرمو نے انہیں چیف جسٹس آف انڈیا سے مشاورت کے بعد ادیسہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK