Inquilab Logo

کلیان: لائسنس اور آر سی بک کا ذخیرہ ختم،گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو دشواری

Updated: May 31, 2023, 9:36 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

ریاست کے ذیلی ٹرانسپورٹ دفتروں میں پچھلے چند مہینوں سے اسمارٹ کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کے نئے دستاویزات کی قلت ہوگئی ہے۔

Vehicle owners and drivers have to visit the local regional transport office.
گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو علاقائی ٹرانسپورٹ کے مقامی آفس کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔

ریاست کے ذیلی ٹرانسپورٹ دفتروں میں پچھلے چند مہینوں سے اسمارٹ کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کے نئے دستاویزات کی قلت ہوگئی ہے۔چونکہ ڈرائیونگ لائسنس اور اسمارٹ کارڈ کے بغیر گاڑی چلانا غیر قانونی ہے اس لئے ان دستاویزات کو حاصل کرنے کیلئے گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو علاقائی ٹرانسپورٹ کے مقامی آفس کے چکر  لگانے پڑ رہے ہیں ۔
 ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی بک کا ذخیرہ ختم ہو جانے کےباعث گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئے دن  علاقائی ٹرانسپورٹ کے دفتروں میں ملازمین اور گاڑی مالکان کے درمیان نوک جھونک  ہوتی رہتی  ہے۔اسمارٹ کارڈ کی کمی اور فراہمی ٹرانسپورٹ کمشنر کے دائر اختیار میں ہے۔اگرچہ مقامی آر ٹی او ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال اعلیٰ افسران کی لاپروائی کے سبب پیدا ہوئی ہے۔ بیشتر لوگ اپنا کام موٹر ڈرائیونگ اسکول سے کرتے ہیں۔
 موٹر اسکول کے ذمہ داران بھی لائسنس کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔موٹر اسکول کے مالکان نے بتایا کہ پچھلے ۵؍ ماہ سے اسمارٹ کارڈ کی فراہمی مؤخر ہے۔ کورے اسمارٹ چونکہ کارڈ فراہم کرنے والی کمپنی کا معاہدہ ختم ہوچکا ہے وہیں آر ٹی او  نے کسی بھی ایجنسی کو اسمارٹ کارڈ کا ٹھیکہ نہیں دیا ہے۔
 اس ضمن میں  آر ٹی او کے محکمہ کمپیوٹر کے سربراہ سندیش چوہان نے بتایا کہ سپلائر کی جانب سے کورے  اسمارٹ کارڈ کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی   ہے تاہم جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK