Inquilab Logo

کانگریس کو اپنی بدعنوانی کی دکان بند کرنی ہوگی: مرکزی وزیر کرن رجیجو

Updated: December 12, 2023, 1:17 PM IST | New Delhi

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ایک پریس کانفرنس میں کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر جگہ بدعنوانی کی بیماری پھیلا دی ہے جس کیلئے نہ صرف حکومت بلکہ لوگوں کو بھی تحریک شروع کرنی ہوگی۔ کانگریس کی بدعنوانی کی دکان بند ہونی چاہئے اور اس کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنا وزیر اعظم مودی کی گارنٹی ہے۔

Union Minister Kiran Rijiju. Photo: INN
مرکزی وزیر کرن رجیجو۔ تصویر: آئی این این

بی جے پی نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر جگہ بد عنوانی کی بیماری پھیلا دی ہےجس کیلئے نہ صرف حکومت بلکہ لوگوں کوبھی تحریک شروع کر نی ہو گی۔ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں، بشمول آر جے ڈی ، ٹی ایم سی اور ڈی ایم کے ، کے خلاف مختلف بد عنوانی اوراسکیم کے مبینہ معاملات درج کئے۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی بدعنوانی کی دکان بند ہونی چاہئے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی ہے کہ بد عنوانی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔یہ لوگ رکنے والے نہیں ہیں۔ جھارکنڈ میں کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی دھیرج پرساد ساہو سے منسلک کشیدہ گاہ سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کےبڑی تعداد میں نقد رقم بازیاب کرنے کے بعد بی جے پی نے بدعنوانی کے خلاف اپنی کارروائی بڑھا دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK