• Thu, 15 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس آئی آر رَد کرنے اور گیانیش کمار کے استعفے کے لئے وکلاء کا زبردست احتجاج

Updated: October 15, 2026, 1:20 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ایس آئی آر رَد کرنے اورگیانیش کمار کے استعفے کے تعلق سے ملک میںجاری احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے بدھ کو اندھیری میں مجسٹریٹ کورٹ کے باہر وکلاء نے بھی احتجاج کیا اور زبردست نعرے لگائے۔

Lawyers protesting at the gate of Andheri Court. Photo: Inquilab
اندھیری کورٹ کے گیٹ پر وکلاء احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر:انقلاب
ایس آئی آر رَد کرنے اورگیانیش کمار کے استعفے کے تعلق سے ملک میںجاری احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے بدھ کو اندھیری میں مجسٹریٹ کورٹ کے باہر وکلاء نے بھی احتجاج کیا اور زبردست نعرے لگائے۔ یہ وکلاء آل انڈیا لائریونین کے بینر تلے جمع ہوئے تھے۔ وکلاء نے دوپہر ۱۲؍ بجے سے ایک بجے تک احتجاج کیا۔ 
 
 
آل انڈیا لائر یونین مہاراشٹر کے سیکریٹری ایڈوکیٹ چندرکانت سیتا رام بوجگر نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئےکہاکہ ’’ جب پورے ملک میںایس آئی آر رَد کرنے کا مطالبہ کیاجارہا ہو، کروڑوں ووٹرس کے ووٹ کا حق چھیننے والے گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہو ،ایسے میں ہم سب خاموش کیسے رہ سکتے ہیں ۔ اسی وجہ سے تمام وکلاء جمع ہوئے اور انہوںنے زبردست احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ بالا مطالبات دہرائے ۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ ہم سب پرسنویدھان کے تحفظ کی ذمہ داری ہے اور سنویدھان ہمیں یہ بھی بتاتاہےکہ عام آدمی کےووٹ کا حق سب سے اہم ہے، اس کے تحفظ کے لئے سب کو آگے آنا چاہئے۔ ‘‘ اندھیری کورٹ کے باہر وکلاء کے اس احتجاج میں ایڈوکیٹ چندرکانت بوجگر، ایڈوکیٹ پردیپ سالوی، دیپک وشوکرما ، سینئر وکیل ایڈوکیٹ بلونت پاٹل، ایڈوکیٹ سبھاش گائیکواڑ، ایڈوکیٹ پی ایم چودھری، ایڈووکیٹ سلطان شیخ، ایڈوکیٹ وجے چوہان اوردیگر وکلاء شامل تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK