Inquilab Logo

کانگریس نے مہاراشٹر کیلئے ’اسٹار پرچارک‘ لسٹ جاری کی

Updated: May 06, 2024, 11:31 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۴۰؍ناموں کی فہرست میں صدر کھرگے، سونیا گاندھی،راہل گاندھی،پرینکا گاندھی و دیگر سرکردہ لیڈران کے ساتھ عمران پرتاپ گڑھی،عارف نسیم خان، حسین دلوائی،مظفرحسین،ابراہیم شیخ اوروجاہت مرزا کے نام بھی موجود۔

Congress president Mallikarjun Kharge and former president Rahul Gandhi. Photo: INN
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر راہل گاندھی۔ تصویر : آئی این این

کانگریس نے مہاراشٹر کے لئے اپنے ۴۰؍  اسٹار پرچارکوں  کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں  کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس کی پارلیمنٹری بورڈ کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی سیکریٹری کے سی وینو گوپال اور پرینکا گاندھی کے نام شامل ہیں۔ یہ مہاراشٹر کے تمام امیدواروں کیلئے انتخابی مہم میں شامل ہوں  گے۔ کانگریس کے ’اسٹارکیمپینر‘کی فہرست میں کئی بڑے لیڈروں  کے نام شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ خواتین لیڈروں کو بھی انتخابی مہم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان چالیس افراد کے نام درج ذیل ہیں :ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، رمیش چینی تھالا، نانا پٹولے، بالاصاحب تھورات، وجئے وڈیٹیوار، سشیل کمار شندے، مکمل واسنک، پرتھوی راج چوہان، اویناش پانڈے، عمران پرتاپ گڑھی، مانک راؤ ٹھاکرے، ورشا گائیکواڑ، چندرکانت ہنڈورے، ستیج پاٹل، یشومتی ٹھاکر، شیواجی راؤ موگھے، عارف نسیم خان، امیت دیشمکھ، کنال پاٹل، حسین دلوائی، رمیش باگوے، وشوجیت کدم، کمار کیتکر، بال چندر مونگیکر، اشوک جگتاپ، راجیش شرما، مظفر حسین، ابھیجت ونجری، رام ہری روپنور، اتل لونڈھے، سچن ساونت، ابراہیم شیخ، سنیل آہیر، وجاہت مرزا، اننت گاڈگل اور سدھیا تائی سوالکھے۔ 
 خیال رہے کہ مہاراشٹر کی کل۴۸؍ سیٹوں  پر مہاوکاس اگھاڑی الیکشن لڑرہی ہے جس میں  سے ۱۷؍سیٹوں پر کانگریس نے امیدوار اتارے ہیں۔ جبکہ شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) ۲۱؍ سیٹوں پر قسمت آزمائی کررہی ہے۔ جبکہ ۱۰؍ سیٹوں  پراین سی پی (شردپوار)الیکشن لڑرہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK