Inquilab Logo

لوک سبھا انتخابات: ’’صاحب‘‘ نامی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، عوام میں مقبول

Updated: April 22, 2024, 5:15 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہندوستان میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ چند دنوں قبل معروف صحافی پرنجوئے گوہا ٹھاکرتا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’’صاحب‘‘ نامی ایک میوزک ویڈیو جاری کیا جس میں وزیر اعظم اور ان کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے بلکہ عوام اسے پسند بھی کررہے ہیں۔

Saheb Music Video. Photo: INN
’’صاحب‘‘ نامی میوزک ویڈیو۔ تصویر : آئی این این

۶۸؍ سالہ صحافی، مصنف، ناشر، دستاویزی فلمساز اور ٹیچر پرنجوئے گوہا ٹھاکرتا نے چند دنوں پہلے اپنے یوٹیوب چینل ’’پرنجوئے آن لائن‘‘ پر ’’صاحب‘‘ نامی ایک ویڈیو جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی ہر منٹ اس کے دیکھنے اور اسے ’’لائیک‘‘ کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ویڈیو کا کیپشن ہے ’’ملک کا سیاسی ماحول گرم ہونے اور لوک سبھا کے انتخابات کے دوران ہم آپ کیلئے اپنے وزیر اعظم کے متعلق ایک میوزک ویڈیو لے کر آئے ہیں۔‘‘

ہندی میں لکھے نغمے کے بول:
کیسا گھبرایا صاحب بات بات پہ ڈرتا ہے 
کیسا گھبرایا صاحب بات بات پہ ڈرتا ہے 
ڈگمگ ڈگمگ ہووے کرسی دھرم کو آگے کرتا ہے
پٹر پٹر بولے ہے یہ تو سو (۱۰۰) میں نبّے (۹۰) جھوٹ
پٹر پٹر بولے ہے یہ تو سو (۱۰۰) میں نبّے (۹۰) جھوٹ
رام نام کا لگا مکھوٹا سب کو لے گا لوٹ
رام نام کا لگا مکھوٹا سب کو لے گا لوٹ
سپنے سے نکلے نہ جنتا سارے جتن یہ کرتا ہے
کیسا گھبرایا صاحب بات بات پہ ڈرتا ہے 
تار کھینچ کر بنادی سرحد شہر کے بیچوں بیچ
بے قصور پر داغے گولے یہ بیٹھا آنکھیں میچ
چین بڑھاتا اپنا نقشہ اس سے چھپتا پھرتا ہے
کیسا گھبرایا صاحب بات بات پہ ڈرتا ہے 
ڈگمگ ڈگمگ ہووے کرسی دھرم کو آگے کرتا ہے

اس کو توڑا اس کو جوڑا جوڑ توڑ کا راج کرے
بانٹ بانٹ کر جاتی دھرم میں سب کے اوپر راج کرے
جو بھی اِس سے کرے سوال اُس کو جیل میں بھرتا ہے
جو بھی اِس سے کرے سوال اُس کو جیل میں بھرتا ہے
کیسا گھبرایا صاحب بات بات پہ ڈرتا ہے 
کیسا گھبرایا صاحب بات بات پہ ڈرتا ہے 

صاحب کا سنگھاسن ڈولے ایسا بھی دن آئے گا
جیتے گی جنتا ساری جن کا پرچم لہرائے گا
بدلے گا ایک دن موسم، موسم یہی اشارے کرتا ہے
بدلے گا ایک دن موسم، موسم یہ اشارے کرتا ہے
بدلے گا ایک دن موسم، موسم یہی اشارے کرتا ہے
کیسا گھبرایا صاحب بات بات پہ ڈرتا ہے 
کیسا گھبرایا صاحب بات بات پہ ڈرتا ہے 

اس گیت کو ادیتی نے آواز دی ہے جبکہ اسے راجیش نرمل نے لکھا ہے۔ میوزک کمپوزر ویدی سنہا جبکہ پروڈیوسر امرتیہ گھوش اور پرنجوئے گوہا ٹھاکرتا ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK