Inquilab Logo

اندور: ۳۰؍ سالہ خاتون کے ساتھ ۴؍ خواتین کا توہین آمیز سلوک

Updated: March 30, 2024, 4:02 PM IST | Bhopal

مدھیہ پردیش کے اندور کے گوتم پورا گاؤں میں ہولی کے جشن کے موقع پر ۴؍ خواتین نے ایک ۳۰؍ سالہ خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی اور اسے برہنہ کر کے چلایا۔ چاروں خواتین کے خلاف آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سپریٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ جن لوگوں نے اس واقعے کو ریکارڈ کیا ہے ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مدھیہ پردیش کے اندور کے گوتم پورا میں چھوٹے موٹے جھگڑے کے بعد ۴؍ خواتین نے ایک ۳۰؍ سالہ خاتون کے ساتھ مارپیٹ کی اور اسے برہنہ کر کے چلایا۔یہ حادثہ پیر کو ہولی کے جشن کے موقع پر پیش آیا تھا لیکن یہ ۲۷؍ مارچ کو منظر عام پر آیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تاہم، واقعے کے منظرم عام پر آنے کے بعد چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
سیاست کی رپورٹ کےمطابق پیر کو ۴؍ خواتین نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو اس کے گھر سے نکالا، اس کے ساتھ مارپیٹ کی، اس کی توہین کی اور اسے گوتم پورا کے پولیس اسٹیشن علاقے کے قریب بچورا نامی گاؤں میں عوام کے سامنے برہنہ چلایا۔
چاروں خواتین کا تعلق ایس سی طبقے سے بتایا جا رہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق بھی ایس سی طبقے سے ہے۔ متاثرہ خاتون صدمے شکار ہے اور انہوں نے اپنے والدین کے گھر پر پناہ لی ہے۔
حکام نے بتایا کہ چاروں خواتین میں سے ایک نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ان کی ساس کو ان کے خلاف بھڑکا رہی تھی اور وہ انہیں بغیر بتائے ان کی ساس کو مندسور بھی لے گئی تھیں۔
عینی شاہدین کے دعویٰ کے مطابق ملزمہ خاتون نے متاثرہ خاتون کو اس کے گھر سے باہر نکالااور اسے برہنہ کر دیا۔ متاثرہ ان سے رحم کی درخواست کررہی تھی لیکن ملزمہ نے اس کی ایک بات نہیں سنی اور اسے برہنہ کیا ۔وہ کچھ دوری پر اسے سڑک کی جانب لے گئے۔
اس واقعے کے تعلق سے سپریٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ چاروں خواتین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۳۲۳؍، ۳۵۴؍ اےاور ۴۵۲؍ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ جن لوگوں نے اس واقعے کو ریکارڈ کیا ہے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK