Inquilab Logo

یوپی میں اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، ۱۴؍اضلاع میں چھاپے

Updated: May 08, 2023, 11:41 AM IST | Lucknow

لکھنؤ، نوئیڈا ، سہارنپور ، مرادآباد ، کانپور ، گورکھپور ، بنارس اور اعظم گڑھ میں سنیچر کی شام سے اتوار کی صبح تک کی گئی کارروائی نے اقلیتی علاقوں میں دہشت پھیلا دی، حراست میں لئے گئے افراد میں رہائی منچ کےصدرایڈووکیٹ شعیب بھی شامل

Activists arrested in Meerut on PFI ban (file photo)
پی ایف آئی پر پابندی کے موقع پر میرٹھ میں گرفتار کئے گئے کارکن۔ (فائل فوٹو)

 اترپردیش اے ٹی ایس نے سنیچر کی شام سے اتوار کی صبح تک لکھنؤ ،  بنارس، میرٹھ ، گورکھپور ، بہرائچ ، مظفر نگر سمیت ۱۴؍ اضلاع میں پی ایف آئی کے کارکنوں کی تلاش کے نام پرچھاپے مارکر دہشت پھیلادی۔ اس دوران ۵۰؍سے زائدنوجوانوں کو کو حراست میں لیاگیا ہے۔ اس بیچ لکھنؤ سے رہائی منچ کے صدر اور معروف ایڈووکیٹ محمد شعیب کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔
  بتایا جارہاہے کہ حراست میں لئے گئے افراد سے  اے ٹی ایس کی ٹیمیں الگ الگ پوچھ گچھ کر رہی ہیں ۔یاد رہے کہ ستمبر ۲۰۲۲ء میںپاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پرپابندی عائد کئے جانے کے بعد یوپی اے ٹی ایس اور دیگر  ایجنسیوں   نے پی ایف آئی کے۲۱؍ سرگرم کارکنوں کو گرفتار  کیا تھا۔ اتوار کو اے ڈی جی پرشانت کمار نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے  پوچھ گچھ میں اتر پردیش  میں  پی ایف آئی کے مزید ۱۲۱ ؍ سرگرم کارکنوں کی شناخت کی گئی  جن کی  تلاش میں سنیچر کو دیر رات لکھنؤ، نوئیڈا،  سہارنپور ، مرادآباد ، کانپور ، گورکھپور ، بنارس اور اعظم گڑھ کی ٹیموںکو چھاپہ مارنے کی ہدایت دی گئی تھی۔  ۳۰؍ٹیموں نے متعلقہ اضلاع  کے ایڈیشنل پولیس کپتانوں کی نگرانی میں چھاپے کی کاررروائی انجام دی۔
 اس کارروائی کے دوران لکھنؤ کے مختلف علاقوں سے ۹ ؍افراد کو حراست میں لیاگیاجبکہ سیتا پور سے ایک ، بہرائچ سے ۲، بلرام پور سے ایک ، بارہ بنکی سے ۳ ، سدھارتھ نگر سے ایک ، دیوریا سے ۲، بنارس سے ۸، اعظم گڑھ سے ۳، کانپور سے۲ ، غازی آباد سے ۱۰، میرٹھ سے ۴،  بلند شہر سے ایک، سہارنپور سے ایک، شاملی سے ۱۱، مظفر نگر سے ۳، مرادآباد، رامپور اور امروہہ سے ایک-ایک اور بجنور سے ۵؍افراد کو  حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سبھی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK