Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالونی: بھیانک آتشزدگی، افراتفری مچ گئی، مقامی نوجوانوں کی آگ بجھانے کی کوشش

Updated: June 08, 2026, 3:09 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Malvani

بند جوراسک پارک ہوٹل جو اب کمپاؤنڈ بن گیا ہے، کے احاطے میں اتوار کی دوپہر بھیانک آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے بلند ہونے سے افراتفری مچ گئی۔

Malvani fire brigade personnel are busy putting out the fire. Photo: INN
مالونی میں فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانےمیں مصروف۔ تصویر: آئی این این

بند جوراسک پارک ہوٹل جو اب کمپاؤنڈ بن گیا ہے، کے احاطے میں اتوار کی دوپہر بھیانک آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے بلند ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ اس سے متصل چال گنیش کرپا، نوجیون سوسائٹی اور سینٹ زیویئرس کالونی میں بھی مکینوں میں افراتفری مچ گئی۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ برسوں پرانے درخت جل گئے۔ گنیش کرپا چال کے کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے آگ کی شدت سے چٹخ گئے، کپڑے جل گئے اور پترے پر رکھی ٹنکیاں پگھل گئیں۔ بہت سے مکین احتیاطا گیس باٹلہ ہٹانے لگے۔ مقامی افراد نے فائر بریگیڈ کو فون کیا اور خود نمائندہ انقلاب گیٹ نمبر ایک فائر بریگیڈ دفتر پہنچا اور شکایت کی۔ اس سے قبل مقامی نوجوانوں نے جان پر کھیل کر آگ پر قابو پانے میں اہم رول ادا کیا۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں اور عملہ نے کافی مشقت کے بعد دو گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ 
آگ سے خطرہ اس لئے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا کیونکہ بارش سے بچاؤ کے لئے بیشتر گھروں پر پلاسٹک ڈالی ہوئی ہے اور اس میں آگ لگنے میں بمشکل چند سیکنڈ لگتے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بی کے سی میں ’ویکلی پبلک ٹرانسپورٹ ڈے‘ منانے کا اعلان

اس تعلق سے فائر بریگیڈ آفیسر کا کہنا تھا کہ آگ پھیلی ہوئی تھی اسی لئے مختلف طریقوں سے بجھانے کی کوشش کی گئی اور اول مرحلے میں آگ پر قابو پانا تھا، اس کے بعد آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔ اس آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ جس انداز میں آگ لگی تھی، قریب تھا کہ پوری بستی شعلوں کی زد میں آجاتی، اسی لئے ملاڈ سے بھی فائر انجن منگوائے گئے۔ 
اس سلسلے میں کارپوریٹر رفیق شیخ نے بتایا کہ اس تعلق سے معلومات ہونے کے بعد ملاڈ پی ویسٹ وارڈ کے وارڈ آفیسر کندن ولوی کو بھی ویڈیو اور دیگر چیزیں مہیا کرائی گئی ہیں تاکہ اگر زمین بیچنے کی آڑ میں لوگوں کی جان سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو فوراً سخت ایکشن لیا جائے، کیونکہ اس طرح آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر تباہی مچ سکتی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK