Inquilab Logo

مالونی:ٹریفک جام سے پریشان مکینوں کو راحت کی امید

Updated: May 20, 2023, 8:48 AM IST | Mumbai

لگون روڈ سےانفنیٹی مال فلائی اوور کی تعمیر کو مہاراشٹر کوسٹل مینجمنٹ کی منظوری ۔تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی مقامی ایم ایل اے اورایم پی میںکریڈٹ کی جنگ

Hoardings put up by workers of BJP MP Gopal Shetty and Congress MLA Aslam Shaikh.
بی جے پی کے رکن پارلیمان گوپال شیٹی اور کانگریس کے رکن اسمبلی اسلم شیخ کے کارکنان کے ذریعے لگائی گئی ہورڈنگز

 ٹریفک جام سے برسوں سے پریشان مالونی کے لاکھوں مکینوں کو راحت کی امیدہے ۔ لگون روڈ سےانفنیٹی مال (لنک روڈ) تک فلائی اوورکی تعمیر کو مہاراشٹر کوسٹل مینجمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری اس پروجیکٹ میں اہم پیش رفت بتائی جارہی ہے کیونکہ اس کے بغیر کام کا آغازتو دور پروجیکٹ آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔ 
 دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی ا س پروجیکٹ کا سب سے اہم مرحلہ ہی طے ہوا ہے تعمیراتی کام شروع ہونے میں وقت لگے گا مگر  اس سے قبل ہی مقامی ایم ایل اے اسلم شیخ اورایم پی گوپال شیٹی میںکریڈٹ کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ مالونی کے الگ الگ حصوں میںدونوں عوامی نمائندوں کے کارکنان کے ذریعے بڑی بڑی ہورڈنگز لگاکر عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ ان کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔اتنا ہی نہیںبلکہ ہورڈنگز میں درج تفصیلات کے ذریعے بھی ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ہورڈنگزدیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ 
  اسلم شیخ کے کارکنان کے ذریعےلگائی گئی ہورڈنگ میں جہاں ’وچن پورتی ،وچن پورتی (وعدہ پورا،وعدہ پورا)، ٹریفک کی سمسّیا سے مکت ہوں گے ملاڈ مالونی کے ناگرک ‘ لکھ کر اسے نمایاںکیا گیا ہے وہیں ونود شیلار اورمنگیش چودھری کے ذریعے لگائی گئی ہورڈنگ میںمہاراشٹر کوسٹل مینجمنٹ (ایم سی زیڈ ایم اے )کی منظوری کالیٹراوربی ایم سی ودیگر متعلقہ شعبو ںکو ایم پی کے ذریعے بھیجے گئے خط کے عکس کےساتھ لکھا گیا ہے کہ ملاڈ مالونی کے لوگو ں کوٹریفک کی پریشانی سے نجات دلانے کےلئے ایم پی گوپال شیٹی کی کوششوں کو ملی ایک اورکامیابی۔لگون روڈ سے ورسوالنک روڈ فلائی اوور کوملی منظوری ۔
اس فلائی اوورسے لوگو ں کوکیا فائدہ ہوگا 
 اس فلائی اوورکی تعمیر کے بعد فی الوقت مالونی آنے جانے کےلئے شہید عبدالحمید روڈ جوایک ہی  اہم راستہ ہے جس سے لوگ ٹریفک میںپھنس کرپریشان ہوجاتے ہیں، انہیںمتبادل راستہ ملے گا اور وہ لگون روڈ (جسے کچا پٹہ بھی کہا جاتاہے )سے انفنیٹی مال،لنک روڈ پہنچ جائیں گے۔ اس طرح مالونی گیٹ نمبر ۸؍ سے گیٹ نمبر ایک تک ، مٹھ چوکی اور ایور شائن نگر پربھی ٹریفک کا دباؤ کم ہوجائے گااورلوگوں کو ٹریفک سے بڑی حد تک نجات مل جائے گی ۔ لیکن اس کے لئے مالونی والوں اور اطراف میںرہنے والوں کو ۲۰۲۴ء تک انتظار کرنا ہوگا۔ 
 ویسے یہ اچھی بات ہے کہ اب تک ٹریفک سے نجات دلانے کے سیاسی لیڈران کے جو زبانی دعوے کئے جاتے تھے ، اس میںعملی طور پرپیش رفت ہوئی ہے۔ 
۲؍مراحل اورطے کرنے ہوںگے 
 اس تعلق سے مقامی رکن اسمبلی اسلم شیخ سے استفسار کرنے پر انہوںنے بتایا کہ ’’ مہاراشٹر کوسٹل مینجمنٹ(ایم سی زیڈ ایم اے ) سےمنظوری حاصل ہوئی ہے۔ ا س کے بعد مینگروزوغیرہ کے تعلق سے نگرانی کیلئے بنائی گئی ہائی کورٹ کی کمیٹی کی منظوری حاصل کرنی ہوگی اس کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دے دی گئی ہے ۔اس میں زیادہ وقت نہیںلگے گا۔ ہائی کورٹ کی نگرانی میںکام کرنے والی کمیٹی کی منظوری کےبعد پھراسی بنیاد پر مرکزی حکومت کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے رجوع کرنا ہوگا ، وہاں سے منظوری ملنے کے بعد تعمیراتی کام کا آغازہوگا۔منظوری حاصل کرنے میںتقریباً ۳؍ماہ لگیں گے،اس کے بعد کام شروع ہوگا۔‘‘  انہوںنے مزیدکہا کہ ’’اسے اس طرح سے جوڑا جائے گا کہ مہاڈا سے آنے والے اورکچے روڈ یا ۸؍نمبر ڈپو سے آنے والے سبھی اس کا استعمال کرسکیں۔ راستے میںجو رکاوٹیں آئیں گی ان کوہٹانےکے ساتھ جو لوگ متاثر ہوں گے ان کی باز آباد کاری کی جائے گی۔‘‘
۲۰۲۴ءمیںمکمل ہوگا
 مقامی ایم ایل اے  اسلم شیخ سے یہ پوچھنے پرکہ تعمیراتی کام کب شروع ہوگاتوانہوںنے بتایا کہ ’’بار ش کےبعد سے کام شروع ہوگا ا ور دسمبر ۲۰۲۴ء تک مکمل ہوگا اورعوام اسے استعمال کرسکیںگے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ بقیہ متعلقہ شعبوں کی منظوری ملنے تک بارش شروع ہوجائے گی اوربارش کے بعد ہی کام شروع ہوسکے گا۔‘‘ 

malad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK