Inquilab Logo

مہنگائی کے اعداد و شمارسے قبل بازار محتاط، سینسیکس-نفٹی گرا

Updated: January 13, 2023, 10:02 AM IST | MUMBAI

عالمی بازار میں تیزی کے باوجودگھریلو سطح پر مہنگائی کے اعدادوشمار آنے سے قبل محتاط سرمایہ کاروں کی تیل اور گیس، توانائی اور بینکنگ سمیت۱۰؍گروپوں میں فروخت سے شیئربازار جمعرات کو مسلسل تیسرے روز گرکربندہوا۔

Shares of several companies were hit by the downward trend; file photo
گراوٹ کے رجحان سے کئی کمپنیوں کے شیئرز کو دھچکا پہنچا ؛فائل فوٹو

 عالمی بازار میں تیزی کے باوجودگھریلو سطح پر مہنگائی کے اعدادوشمار آنے سے قبل محتاط سرمایہ کاروں کی تیل اور گیس، توانائی اور بینکنگ سمیت۱۰؍گروپوں میں فروخت سے شیئربازار جمعرات کو مسلسل تیسرے روز گرکربندہوا۔
 بی ایس ای کا۳۰؍حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس۱۴۷ء۴۷؍  پوائنٹس یعنی۰ء۲۵؍ فیصد گر کر۶۰؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے۵۹۹۵۸ء۰۳؍ پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۳۷ء۵۰؍ پوائنٹس یعنی۰ء۲۱؍ فیصد گر کر۱۷۸۵۸ء۲۰؍پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای کامڈ کیپ۰ء۲۴؍  فیصد ٹوٹ کر ۲۵۱۴۷ء۲۰؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ۰ء۰۲؍ فیصد گر کر ۲۸۷۹۵ء۳۳؍ پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل۳۶۵۲؍کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے۱۸۸۸؍ میں کمی، جبکہ ۱۶۱۲؍ میں اضافہ رہا، وہیں۱۵۲؍  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں۲۵؍کمپنیاں سرخ  جبکہ باقی۲۵؍ سبز نشان پر رہیں۔
 بی ایس ای پر۱۰؍ گروپوں میں فروخت ہوئی۔ اس دوران سی ڈی۰ء۰۳، انرجی۰ء۹۵، ایف ایم سی جی۰ء۳۹؍، فائنانشیل سروسیز۰ء۱۷، ہیلتھ کیئر۰ء۰۲، ٹیلی کام۰ء۷۹، بینکنگ۰ء۵۳، کنزیومر ڈیوریبلز۰ء۱۵، میٹل۰ء۲۰، آئل اینڈ گیس گروپ کے شیئر۱ء۰۱ فیصد گرگئے۔ وہیں انڈسٹریلز۰ء۵۰، آئی ٹی۰ء۳۹، کیپٹل گڈز۰ء۸۰، پاور گروپ۰ء۳۴ فیصد بڑھے۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۰ء۶۷، جرمنی کا ڈیکس۰ء۶۴، جاپان کا نکئی۰ء۰۱، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ۰ء۳۶؍ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۳۶؍ فیصد گر گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK