Inquilab Logo

ہندوستان کی جانب سے افغانستان کیلئے دوائوں کی امداد ، جلد اناج بھی بھیجا جائے گا

Updated: January 09, 2022, 9:06 AM IST | Washington

) ہندوستان نے جمعہ کو افغانستان کو دو ٹن دوائیں بھیجی ہیں، اگرچہ اس نے طالبان حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیاہے۔

This is the second shipment of aid from India to Kabul in a few days. (Photo: Agency)
چند دنوں کے اندر ہندوستان کی جانب سے کابل کیلئے امداد کی یہ دوسری کھیپ ہے ( تصویر: ایجنسی)

 ہندوستان نے جمعہ کو افغانستان کو دو ٹن دوائیں بھیجی ہیں، اگرچہ اس نے طالبان حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیاہے۔ہندوستانی  وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے بتایا ہے کہ یہ دوائیں کابل میں قائم اندرا گاندھی اسپتال کو دی گئی ہیں۔ یہ اسپتال ۲۰۰۴ءمیں ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینے بھی ہندوستان  نے افغانستان کو عالمی ادارہ صحت کے ذریعے کوروناویکسین کی ۵,؍ لاکھ خوراکیں اور ڈیڑھ ٹن سے زیادہ طبی سامان بھیجا تھا۔
  ہندوستان نےاس کے علاوہ افغانستان کو ۵۰؍ ہزار ٹن  گیہوںبھیجنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ پاکستان حکومت کے ساتھ زمینی راستے کے ذریعے ترسیل پر گفت و شنید کر رہا ہے۔ واضح رہے،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان  ہندوستان کی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو اپنے ملک کی سڑکوں کے ذریعے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دیتا۔
 گزشتہ سال اگست میں امریکی اور اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد زیادہ تر ملکوں نے وہاں اپنے سفارتی مشن بند کر دیئے تھے جن میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ اور اب اس ملک میں، جہاں طالبان کی حکومت سے پہلے ہندوستان کا نمایاں اثر و رسوخ تھا، اس کی کوئی سفارتی موجودگی نہیں ہے۔تاہم،ہندوستان افغانستان سے کٹ کر بھی نہیں رہنا چاہتا اور اس نے ۳۱؍ اگست کو قطر میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔افغانستان کے سابق دور حکومت میں ہندوستان  افغان سیکوریٹی فورس کو آپریشنل ٹریننگ اور فوجی ساز و سامان فراہم کر رہا تھا اور اسے حکومتی حلقوں میں گہرا اثر و رسوخ حاصل تھا۔ اس نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے بھی افغان حکومت کی کافی مدد کی اور اسے خطے میں افغانستان کو سب سے زیادہ  امداد فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت حاصل تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK