Inquilab Logo

میراروڈ:۳؍ ماہ میں پینکرپاڑہ قبرستان کی جگہ مسلمانوں کے حوالے کرنے کا شہری انتظامیہ کا وعدہ

Updated: March 17, 2023, 10:41 AM IST | sajid Shaikh | Mumbai

جمعرات کو شہری انتظامیہ کی جانب سے پینکر پاڑہ اور دیگر قبرستانوں کی جگہ ڈیولپ کرکے ۳؍ ماہ میں مسلمانوں کے حوالے کرنے کا وعدہ کیاگیا

Giving a letter to Mirabhinder Municipal Executive Engineer Deepak Khambit Ghulam Nabi Farooqui regarding the cemetery.
میرابھائندر کے میونسپل ایگزیکٹیوانجینئردیپک کھامبیت غلام نبی فاروقی کوقبرستان سے متعلق مکتوب دیتے ہوئے۔

جمعرات کو شہری انتظامیہ کی جانب سے پینکر پاڑہ اور دیگر قبرستانوں کی جگہ ڈیولپ کرکے ۳؍ ماہ میں مسلمانوں کے حوالے کرنے کا وعدہ کیاگیا جس کے بعد این سی پی کے اقلیتی شعبہ کے مقامی صدر غلام نبی فاروقی نے اس تعلق سے پیر سے جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی ۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمان آنند پرانجپے نے انہیں شربت پلا یا   ۔واضح رہے کہ  اس  بھوک ہڑتال کو مختلف دینی اور سماجی تنظیموں کے علاوہ اہم شخصیات کی حمایت بھی حاصل تھی ۔ جماعت اسلامی میراروڈ کے امیر مقامی محمد عطاء الحق قاضی کے علاوہ بڑی تعداد میں اراکینِ جماعت اسلامی بھی غلام نبی فاروقی کے پاس ملاقات کیلئے آتے رہے ۔ میرا بھائندر دارالقضاء فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین ، ایڈوکیٹ شہود انور اور دیگر ممبران بھی موجود رہے ۔ممبئی کے روزنامہ ’ہندوستان‘ کے مدیر سرفراز آرزو   ،مشیر انصاری اور سماجی کارکن آصف قریشی نے بدھ کو غلام نبی فاروقی کے ساتھ بھوک ہڑتال کی جگہ بیٹھ کر ان کی حمایت کی تھی۔
                 جمعرات کو میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر دیپک کھامبیت غلام نبی فاروقی کے پاس آئے اور انہیں ایک مکتوب سونپا جس میں قبرستان کے سلسلے میں درپیش مسائل دور کرکے ۳؍ ماہ میں کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔ مکتوب میں ایگزیکٹیو انجینئر دیپک کھامبیت نے پینکر پاڑہ قبرستان کے سلسلے میں وضاحت پیش کی کہ وہاں قبرستان کیلئے مختص جگہ پر پترے کے شیڈ لگا کر جگہ کو محفوظ کرنے گئے میونسپل ملازمین اور مزدوروں پر مقامی افراد نے حملہ کردیا تھا جس کی شکایت کاشی میرا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے اور بھائندر میں ریزرو  پلاٹ نمبر ۱۲۲ ؍ پر قبرستان  کیلئے  مقامی افراد اور سیاسی نمائندوں نے اعتراض کیا  ہے۔ دونوں پلاٹ پر کام کیلئے پولیس سے مدد مانگی گئی ہے۔  اس کے علاوہ کاشی میرا میں ریزرو  پلاٹ ۷۰، ۷۵، ۷۷، ۷۸، ۷۹، ۸۰، ۸۲ ؍اور ۱۰۳ ؍کے ساتھ ساتھ بھائندر میں سروے نمبر ۳۸ ؍ کو مسلم قبرستان بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے۔ بھائندر مغرب کے اُتن علاقے میں سروے نمبر ۳۵۲ ؍ میں۵ ؍ہیکڑ زمین کو تمام مذاہب کیلئے قبرستان اور شمشان بھومی  کے طورپر ڈیولپ کرنے کیلئے نظر ثانی شدہ   ڈیولپمنٹ پلان   میں مختص دکھایا گیا ہے اور دونوں تجاویز کو ریاستی حکومت کی منظوری کیلئے بھیجا گیا ہے۔
 واضح رہے کہ   ۱۹۹۷ ء سے میرابھائندر کے ڈیولپمنٹ پلان میں پینکر پاڑہ میں سروے نمبر ۳۵۳ ؍اے اور بھائندر کا پلاٹ نمبر ۱۲۲ ؍ قبرستان کیلئے مختص دکھائے گئے ہیں۔

mira road Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK