یہاں حیدری چوک کے قریب واقع میونسپل آفس کے نزدیک پولیس چوکی کے عقب میں گراؤنڈ میں ایک ٹرک کو گیلا کچرا اور ملبہ ڈمپ کرتے ہوئے میونسپل کونسلر تارین مینڈونسا نے پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا۔
EPAPER
Updated: March 15, 2026, 12:31 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mumbai
یہاں حیدری چوک کے قریب واقع میونسپل آفس کے نزدیک پولیس چوکی کے عقب میں گراؤنڈ میں ایک ٹرک کو گیلا کچرا اور ملبہ ڈمپ کرتے ہوئے میونسپل کونسلر تارین مینڈونسا نے پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا۔
یہاں حیدری چوک کے قریب واقع میونسپل آفس کے نزدیک پولیس چوکی کے عقب میں گراؤنڈ میں ایک ٹرک کو گیلا کچرا اور ملبہ ڈمپ کرتے ہوئے میونسپل کونسلر تارین مینڈونسا نے پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا۔ تفصیل کے مطابق حیدری چوک پر واقع گراؤنڈ میں سنچر ۱۴ ؍مارچ ۲۰۲۶ء کو صبح ۹ ؍بجے میونسپل کونسلر تارین مینڈونسا نے اسنیہا ٹرانسپورٹ کے دو ٹرک اور ایک جے سی پی کو گیلا کچرا اور ملبہ ڈالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نیا نگر پولیس اسٹیشن سے سب انسپکٹر راجیش پوار اور ٹریفک پولیس موہن چوکوار وقوعہ پر پہنچ گئے اور ٹرک ڈرائیور پر ۲۰ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور ایک ٹرک میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ضبط کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حیدری چوک پر پولیس چوکی کے عقب میں گراؤنڈ واقع ہے۔ اگرچہ یہ گراؤنڈ پروین بلڈر کا ہے مگر تنازع کے سبب برسوں سے لاوارث پڑا ہوا ہے اور یہاں پر غیر قانونی طریقے سے کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ ڈمپ کیا جاتا ہے۔ رہائشی علاقے میں اس طرح ڈمپنگ گراؤنڈ کی وجہ سے قریب رہنے والے رہائشی کچرے کی بدبو سے پریشان ہیں۔میونسپل کارپوریشن کے صفائی انسپکٹر انیل راٹھور نے سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کے مرکزی دفتر کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی ہے۔